آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



سوال: بتائیے میت کو کفن کس طرح دیا جائے؟

جواب: میت کو تین پارچوں میں کفن دینا واجب ہے ۔

(۱)لنگی،واجب ہے کہ وہ ناف اور گھٹنوں کے درمیان کے حصہ کو چھپالے ۔

(۲)قمیض،واجب ہے کہ وہ قمیض کاندھوں کے اوپر سے آدھی پنڈلیوں تک پہنچے ۔

(۳)چادر،واجب ہے کہ چادر تمام بدن کو چھپالے،لمبائی میں اس کی مقدار اتنی ہوکہ دونوں طرف سے اسے گرہ لگانی ممکن ہو۔

سوال: چوڑائی میں کتنی ہونی چاہئے؟

جواب: اس کی چوڑائی اتنی ہو کہ اس کا ایک کنارہ دوسرے کنارہ پر پہنچ جائے ۔

سوال: کیا اس کفن کے لیے اوربھی کچھ شرائط ہیں؟

جواب: ہاں! شرط ہے کہ یہ تمام کفن میت کا بدن چھپالے اور وہ غصبی نہ ہو، اور خالص ریشم کا نہ ہو اور نہ سونے کے تاورں سے بنا ہوا ہو، اور نہ اس حیوان کے اجزاء کا بنا ہو جس کا گوشت نہ کھایا جاتاہو، اور نہ وہ کفن نجس ہو، مگر مجبوری کے عالم میں کوئی حرج نہیں، پس ان مذکورہ بالا چیزوںسے مجبوری کی حالت کفن دینا جائز ہے فقط شرط یہ ہے کہ غصبی نہ ہو۔

سوال: اگر ان تین کپڑوں کاملنا مشکل ہوتو؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next