آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



(۲) قیام ،جب کہ اس پر قدرت رکھتا ہو۔

(۳) نمازمیت غسل،کفن اور حنوط کے بعد پڑھی جائے ۔

(۴) حالت اختیار میں مصلی کا رخ قلبہ کی طرف ہو۔

(۵) نماز پڑھنے والے کے آگے میت ہونی چاہیے ۔

(۶) میت کا سر مصلی کے داہنی طرف اور اس کے پیرمصلی کے بائیں طرف ہونے چاہیں ۔

(۷) نماز میت کے وقت میت کو چت لٹایا جانا چاہیے ۔

(۸) مصلی اور میت کے درمیا ن کوئی چیز مثل پردہ یا دیوار وغیرہ حائل نہ ہونی چا ہئےلیکن آ گ میت تابوت میں ہویا کوئی دوسری میت حائل ہوتو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

(۹) میت اور مصلی کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی ان میں سے کوئی ایک دوسرے سے بہت زیادہ اونچائی پر ہو اور اگر نماز باجماعت پڑھی جارہی ہے اور صفوں کی بناپر دوری واقع ہو جائے تو اس دوری میں کوئی حرج نہیں ہے یا چند جنازوں کی بناپر دوری ہوجائے، جبکہ ان سب پر ایک ہی دفعہ نماز پڑھی جار ہی ہو۔

(۱۰) میت کے ولی (مثلاً باپ یا بیٹے) سے نماز پڑھنے کی اجازت لی جائے ۔

(۱۱) تکبیرات، دعائیں اور اذکارپے درپے ہونے چاہیں،یعنی درمیان میں زیادہ فاصلہ نہ ہو۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next