آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



(۲) تیمم کی نیت قربتہ الی اللہ ہونی جاہیے ۔

(۳) جس چیز پر تیمم کیاجارہا ہے وہ پاک ہو،غصبی نہ ہو،کوئی ایسی چیز اس میں ملی ہوئی نہ ہوکہ جس پر تیمم کرنا صحیح نہ ہو۔

(۴) لہٰذا جس چیز پر تیمم کیا جارہا ہے، اس کا کچھ اثر آپ کے ہاتھوں پر باقی رہے، الہٰذا ایسے پتھرپر کہ جس پر غبارنہ ہو تیمم کرنا صحیح نہیں ہے ۔

(۵) پیشانی پر ہاتھوں کواوپر سے نیچے کی طرف کھینچنا چا ہئے ۔

(۶) جب آپ تیمم ،نماز یا کسی ایسے دوسرے واجب کے لیے کررہے ہیں کہ جس کا وقت معین ہے، تویہ تیمم اسی وقت صحیح ہے، جب کہ وقت ختم ہونے سے پہلے عذر کے ختم ہوجانے کی امید نہ ہو۔

(۷) آپ حتی الامکان تیمم خود کریں ۔

(۸) افعال تیمم پے درپے ہوں، ان کے درمیان عرفاًفاصلہ نہ ہو۔

(۹) تیمم کرتے وقت آپ کے ہاتھوں اور پیشانی کے درمیان کوئی چیز حائل اور مانع نہ ہو مثلاًانگوٹھی وغیرہ ۔

(۱۰) تیمم میں پہلے پیشانی پر مسح کریں،پھربائیں ہاتھ کی پشت سے پہلے دائیں ہاتھ کی پشت پر مسح کریں ۔

سوال: بیماری کی وجہ سے غسل یا وضو کے لیے پانی کے استعمال سے معذوری کی بناپر میں نے تیمم کرکے نمازپڑھ لی پھرمیں ڈاکڑکے پاس گیا اس نے پانی کے استعمال کی اجازت دے دی اور ابھی نماز کا وقت باقی تھا تو میرے لیے کیا حکم ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next