آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



گویا نماز شروع کرنے سے پہلے اپنے نفس کو اس پر آمادہ کرتے ہیں اسی طرح اپنے قلب کو نماز میں اللہ کے لئے خشوع کی اہمیت کو بتاتے ہیں ۔

۳ اور جب صبح کی نماز پڑھتے ہیں تو اس سے پہلے دورکعت نماز پڑھتے،اور ظہر کی نماز سے پہلے آٹھ رکعت، دودورکعت کرکے مشل نمازصبح کے پڑھتے،اور اسی طرح عصر کی نماز سے پہلے اتنی ہی مقدار میں نماز پڑھتے اور نماز مغرب کے بعد دو دورکعت کرکے مثل نمازصبح کے چار رکعت نماز پڑھتے اور عشاء کے بعد دورکعت نماز بیٹھ کر پڑھتے ہیں ۔

ایک مرتبہ میں نے ان نمازوں کے بارے میں معلوم کیا تو فرمایا(وہ نوافل)ہیں کہ جن کے متعلق امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا:نوافل کا پڑھنا مومن کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے ۔

۴ جملہ (اللہ اکبر) کے کلمہ (اکبر) میں جو ہمزہ ہے وہ ھمزہ قطع ہے پس جس وقت بھی تم تکبیر کہو تو تمہارے اوپراس ھمزہ کا واضح اور آشکار کرنا واجب ہے جس وقت میرے والد نے یہ فرمایا:تو میں نے ڈرتے ہو ئےان سے ایک مرتبہ کہا بعض لوگ اس ہمزہ کو واؤ کے مشابہ ادا کرتے ہیں جیسے کہ یہ جملہ اللہ اکبرہو۔)

تو فرمایا: کہ ان کی طرح ادا کرنے سے تم بچو کیونکہ وہ غلطی پر ہیں اور میرے والد نے مزید فرمایا: سورہ فاتحہ کی آیت (صراط الذین انعمت علیہم) میں (انعمت) کے ہمزہ کو ادا کرنا تم پر واجب ہے کہ اس کو پڑھتے وقت اپنی زبان پر صاف واضح اور آشکار ادا کرو،اور اس جیسے تمام ہمزہ جیسے الاعلی کا ہمزہ کہ جو سجدہ میں سبحان ربی الاعلی وبحمدہ پڑھتے ہیں ہمزہ قطع ہے،تم پر واجب ہے کہ اس کو پڑھتے وقت زبان پر واضح وروشن ظاہر کرو ۔

۵ میرے والد نے فرمایا جب تم سورہ توحید کی آیہ کریمہ (قل ھواللہ) کی تلاوت کرو تو کلمہ(احد) کی دال پر وقف کرو‘پھر اس کے بعد والی آیت (اللہ الصمد) کی تلاوت سے پہلے تھوڑا ٹھہرو ،یہ تمہارے لئے سہل اور آسان ہے ۔

۶ میرے والد اپنی نماز میں کلموں کے آخر کو حرکت دیتے تھے جب کہ وہ اپنے کلام اور ذکر کو آگے بڑھاتے اور جاری رکھتے اور اسی کے ساتھ جب کہیں روکنا چاہتے تو کلمہ کے آخری حرف کو ساکن کردیتے تھے ۔

۷ میں نے اپنے والد سے ایک مرتبہ سوال کیا جب آپ بسم اللہ الرحمن الرحیم کی تلاوت کرتے ہیں تو میں نے آپ کو (رحمٰن) کے نون کو زیرکے ساتھ پڑھتے ہوئے سنا ہے،اوراسی طرح (الرحیم) کی (میم) کو زیر کے ساتھ پڑھتے ہوئے سنا ہے اور آپ الرحمٰن الرحیم،مالک یوم الدین سورہ حمد کی بھی اسی طرح تلاوت کرتے ہیں حالانکہ اکثر لوگوں کو میں نے پیش کے ساتھ پڑھتے ہو ئےسنا ہے۔اسی طرح جب آپ سورہ حمد میں خداوند عالم کے اس قول ایاک نعبد کی قرائت کرتے ہیں تو کلمہ(نعبد)کی (ب)کو پیش کے ساتھ پڑھتے ہوئے سنا ہے جب کہ اکثر لوگ نماز کی حالت میں اس کو زیر کے ساتھ پڑھتے ہیں ۔

انھوں نے کہا تم نے نحو اور اس کے قواعدکو نہیں پڑھی ہے؟

میں نے کہا :میں نے نحو پڑھی ہے مگر اتنی مشکل نہیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next