آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ دوم)



سوال: میں نے نیا لباس خریدااور ایک سال تمام ہوگیا اور میں نے اس کو پہنا بھی نہیں( تواس کا کیا حکم ہے)؟

جواب: اس کا خمس دینا چاہئے اور اس طرح جو گھر کا بنیادی سامان ہے اس کا خمس دو،مثلاًہر وہ مال جو تم نے سال کے درمیان گھر کی ضرورت کے لئے خریدا اور وہ کام میں نہ لایا گیا جیسے چاول، آٹا، گیہوں،جو،چائے،ماش،مسور، تیل،روغن،حلوہ جات،یا مٹی کا تیل‘گیس،وغیرہ ۔

سوال: اس کے معنی یہ ہوئے کہ ہر وہ مال جو ضرورت سے زیادہ ہے اور وہ کام میں نہ لایا گیا،یا نہ کھایا گیا،نہ پہناگیا،یا ۔۔۔یا اس کا خمس نہ دیا گیا ہو؟۔

جواب: ہاں پس اگر خمس نکالنے کا دن آجائے اور جو سامان سالانہ گھر کے خرچ سے باقی رہ گیا ہے تو اس کا خمس نکالے یا اسی چیز میں سے یا اس کی قیمت کا اندازہ کرکے اس کا خمس دے ۔

سوال: اس کی قیمت کا اندازہ خمس نکالنے کے دن سے کیا جائے گا یا خرید والے دن سے؟

جواب: جب خمس کاحساب کیا جائے تو اس دن کی بازاری قیمت سے حساب کیا جائے نہ کہ جس دن وہ چیز خریدی گئی ہے اس کا حساب کرے ۔

سوال: اگر میں نے کسی چیز کا خمس نہ نکالا تو کیا مجھپر اس کا خمس نکالنا واجب ہے؟

جواب: اس چیز کا مصرف اس وقت تک جائز نہیں کہ جب تک تم اس کا خمس نہ نکال دو، اور جائز ہے کہ تم حاکم شرع سے اس کی اجازت لو وہ اگر اس میں مصلحت دیکھے گا تو( اجازت دے دے گا)

سوال: مرنے والے کے ذمہ خمس ہے اور اس نے اس کے نکالنے کی وصیت نہ کی تو وارثین کا کیا فریضہ ہے؟

جواب: لازم ہے کہ اسکے چھوڑے ہوئے اصل مال سے وصیت پر عمل کرنے سے پہلے اور وراثت کی تقسیم سے پہلے اس کا خمس نکالے اور اس بات سے یہ چیز مستثنیٰ ہے کہ مرنے والا گنہگارہے اور اس نے خمس نہیں نکالا تو پھر جو مومن وارث ہے کہ جس پر خمس کا نہ نکالنا جائز ہے اور اس پر اپنی اس وارثت سے کہ جس پر خمس کاتعلق ہے اس سے بری الذمہ ہونا لازم نہیں ہے،اور اسی طرح ہر وہ چیز کہ جو کسی مومن کی طرف کسی معاملہ کے ذریعہ یا مفت کسی ایسے شخص کو منتقل ہوتی ہے کہ جو خمس نہ نکالتا ہو تو وہ مومن اس کا مالک ہے اور اس کے لئے اس چیز میں تصرف کرنا جائز ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 next