آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



جواب: پگڑی کی مختلف قسمیں ہیں ،ان میں سے ایک یہ ہے کہ جب مالک اور کرایہ دار اس بات پر اجارہ کے عقد کے ضمن میں متفق ہو جائیں کہ مالک ایک معین مبلغ کر ایہ دار سے لے لے اور اجارہ کی مدت ختم ہو نے کے بعد کرایہ دار کو اس جگہ سے استفادہ کرنے کا حق دے اس سالانہ معین مبلغ کے مقابلے میں ،یا ہر سال اس جگہ کے لئے سالا نہ متعارف اجرت کے مقابلہ میں حق تصرف کرایہ دار کو دے ،پس جب اس پر دونوں متفق ہو جا ئیں تو پھر کرایہ دار کو حق حاصل ہے کہ وہ کرایہ کی مدت کے اندر وہ جگہ اس کے پاس باقی رہے اور جس مبلغ پر اتفاق ہوا ہے اتنی رقم ما لک کو دیدے اس بنا پر اس کو حق حاصل ہے کہ وہ کسی تیسرے شخص کو وہ جگہ حوالے کرکے اس کو خالی کردے ،اور اس کے مقابلہ میں ایک طے شدہ رقم اس جگہ کی حیثیت کے مطابق لے لے ، ان دونوں صورتوں میں مالک کی اجازت اوراس کی رضا شرط نہیں ہے کیو نکہ مالک اور مستاجر میں اس بات پر اتفاق ہے کہ اجارہ کی مدت ختم ہو نے کے بعد کرایہ دار کو حق تصرف اس جگہ پر رہے گا ۔

سوال: اگر ایک انسان کسی انسان کو کسی دوسرے عوض کے بغیر کسی چیز کو ہد یہ دے تو کیا شر یعت اسلامی کی نظر میں اس بارے میں کچھ شرائط ہیں ؟

جواب: ہاں ہد یہ دینے والا عقل ،بلو غ ، قصد اور ہدیہ کو اپنے اختیار سے دے اس سے اس پر مجبو ر نہ کیا گیا ہو ، معتبر سمجھا گیا ہے کہ وہ اپنے مال پر حق تصر ف رکھتا ہو ،ایسی صورت میں اس کا ہد یہ یا ہبہ صحیح ہے ، ہبہ ایک عقد ہے ، اس میں ایجاب و قبول کی ضرورت ہے ، ان دو نوں میں ہر وہ چیز جو قول و فعل میں اس ایجاب و قبول پر دلالت کرے کافی ہے اور اسی طرح یہ قبضہ بھی چا ہتا ہے یعنی جس کو یہ چیز ہبہ کی گئی ہے وہ اس کو لے لے ۔

سوال: اگر مو ہوب لہ (یعنی جس کو ہد یہ کیا گیا ہے ) اس چیز کو وا ہب (ہبہ کرنے والے ) سے نہ لے تو کیا حکم ہے ؟

جواب: وہ اپنے مالک اول کی مالکیت پر با قی رہے گی یہاں تک کہ زند گی میں مو ہوب لہ کے سپرد ہو جائے تو وہ اس کی ملکیت میں منتقل ہو جا ئے گی ۔

سوال: اگر گھر ہد یہ میں دیا گیا ہو تو اس کو قبضہ میں کس طرح لینا ممکن ہے ؟

جواب: جب ہد یہ دینے والا اپنا ہاتھ اس سے اٹھا لے اور اس کو خالی کرکے مو ہوب لہ کے زیر تسلط دیدے تو یہ ہی کا مل قبضہ میں دینا اور حوالے کرنا ہے اور یہ ہد یہ او ر ہبہ صحیح ہے ۔

سوال: اگر ہبہ کے قبضہ یا حوالہ کرنے سے پہلے واہب یا مو ہوب لہ دو نوں میں سے کو ئی ایک مر جا ئے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب: ہدیہ اور ہبہ ہو جا ئے گا اور ہبہ کی ہو ئی چیز ہبہ کرنے والے کے وارثوں کی طرف منتقل ہو جائے گی ۔

سوال : کبھی انسان کو ایسی ضرورت کی چیز یا گمشدہ مال ملتا ہے کہ اس کے مالک کو وہ نہیں پہچا نتا پس وہ اس کو اٹھا لیتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next