آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



جواب: مجھلی کا خون پاک ہے ۔

سوال : میں نے اپنے والد سے کہاآپ نے مچھلی کے شکار کے بارے میں گفتگو کی لیکن حیوانات و حشی (جنگلی)کے بارے میں کچھ نہیں بتا یا مثلاً ہر ن کا شکار جب کہ بندوق سے کیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب: حیوان و حشی (جنگلی)کے شکار میں شر ط ہے کہ اس حیوان کا گو شت کھا نا حلال ہو جیسے ہر ن اور پر ندے اور نیل گائے اور جنگلی گدھے وغیر ہ کا شکار جب کہ بندوق سے کیا جائے یا دوسرے اسلحہ سے تو اس میں چند شرائط ہیں جب کہ وہ پا ئی جائیں تو ان کا گو شت پاک اور اسکا کھا نا حلال ہے ۔جیسے کہ ذبیحہ کا گو شت پاک اور حلال ہے ۔

اس کے پا ک ہو نے کی شر ائط یہ ہیں :۔

(۱)شکاری مسلمان یا اس کے حکم میں ہو جیسے ممیز بچہ جیسا کہ ذبح کرنے کی شرائط میں اس کا بیان ہو چکا ہے ۔

(۲)جب شکار ی اسلحہ استعمال کرے تو اس کی نیت شکار کی ہو پس اگر وہ بندوق چلائے ، اور وہ غلطی سے کسی حیوان کے لگ جائے اور وہ اتفاقاًمر جا ئے تو وہ حلال نہ ہو گا ۔

(۳)شکاری اسلحہ کے استعمال کے وقت خدا کا نام لے یا نشانہ لگنے سے پہلے خدا کا نام لے اور خدا کا نام لینے میں (اللہ اکبر )یا(بسم اللہ) (الحمدللہ)کہنا کافی ہے ۔

(۴)شکار اسلحہ کے استعمال کے سبب مر جائے یا شکاری اس کو زندہ پائے مگر اس کے تذ کیہ کا وقت و سیع نہ ہو (جیسے ہی شکاری پہنچے) شکاردم تو ڑدے تو حلال ہےاور اگرشکار زندہ ہو اور اس کے ذبح کا وقت با قی ہو اور وہ اس کو ذبح نہ کرےا اور وہ مر جائے تو وہ کھا نا حلال نہیں ہے ۔

(۵)بندوق کے شکار میں واجب ہے کہ گو لی اتنی تیز ہو کہ وہ حیوان کے بدن میں اس طرح پیو ست ہو جا ئے کہ اس کے بدن کو چیر دے تا کہ حیوان کی موت اس گو لی کے بدن میں پیو ست ہو نے اور اس کے چیر دینے کے سبب سے ہو تو اس کا گو شت کھا نا حلال ہے ورنہ نہیں ۔

سوال : جب حلال گو شت جنگلی جا نور مثل ہر ن یاپرندے کا شکار شکاری کتے سے کیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next