آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



جواب : اس کے شکار کے بعد اس کا کھا نا حلال و پا ک ہے جب کہ اس میں نیچے بیان کی ہو ئی شرطیں پائی جائیں:

(۱) کتا اس طرح تر بیت یا فتہ ہو کہ جب شکاری اس کو شکار کے لئے بھیجے تو جائے اور جب اسے روکے تو رک جائے ۔

(۲) ما لک اس شکار کے لئے بھیجے پس اگر خود شکار کے لئے جائے اورمالک اس کو نہ بھیجے تو یہ کا فی نہیں ہے ۔

(۳) جو کتے کو شکار کے لئے بھیج رہا ہے وہ مسلمان ہو جیسا کہ ذبح کے شرائط میں بیان ہو چکا ۔

(۴) کتے کو شکار پر بھیجتے وقت خدا کا نام لے اور (اللہ اکبر)(الحمد للہ)(بسم اللہ)کہنا کا فی ہے ۔

(۶) شکاری کتے کا مالک شکار کی مو ت کے بعد پہنچے یا ایسے وقت پہنچے کہ اس کی حیات کچھ ہی دیر کے لئے ہو ذبح کرنے کا وقت نہ ہو پس اگر شکاری شکار کو زندہ پائے اور اس کے ذبح کرنے کا وقت بھی ہو اور وہ ذبح نہ کرے اور مر جائے تو اس کا کھا نا حلال نہیں ہے ،اور اسی طرح اگر وہ پہنچنے میں تا خیر کرے اور وہ اس کے پہنچنے سے پہلے مر جائے یا ایسے وقت پہنچے کہ ذبح کا وقت تنگ ہو تو وہ حلال نہیں ہے ۔

سوال : جب باز یا عقاب کسی جا نور کا شکار کریں تو ؟

جواب : ان کا کھا ناجا ئز نہیں ہے، صرف شکاری تربیت یافتہ کتے کے شکار کا گوشت کھانا حلال ہے، کتے نے حیوان کے جس حصہ کو پکڑا تھا وہ نجس ہے اس کا پاک کرنا واجب ہے اور پاک کرنے سے پہلے حیوان کا کھا نا جا ئز نہیں ہے ۔

سوال : کبھی شکاری پر ندہ سے شکار کیا جا تا ہے اس نے کسی حیوان کا شکار کیا اور اس کے ما لک نے اس کے شکار کو زندہ پا لیا اور اس نے اس کو ذبح کر لیاتو ؟

جواب : اس کے شکاری نے اگر اس کا تذ کیہ شر یعت اسلامی کے اصول اور بیان کی ہو ئی شرائط کے مطا بق کیا تواس کا کھا نا حلال ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next