آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



سوال : لیکن ابھی تک علی کے اند ر جوانی کے آثار کہا ں پیدا ہو ئے ان کی عمر ابھی بیس سال کی ہے اور شادی کے قابل نہیں ہو ئے ہیں ؟

جواب: اس کی عمر بیس سا ل کی ہے اور تم کہتے ہوا بھی ان کی شادی کا وقت نہیں پہنچا ہے وہ تو اب عنفوان شباب میں ہے اور اس کی جسمانی اور عقلی قوتیں بام عروج پر ہیں اور اسی وقت کی جنسی قو تیں بھی ابھر تی ہیں ۔میرے والد صاحب نے مزید فرمایا کہ جب اس جیسی عمر میں فعل اور حر کت کا دباؤ بڑھتا ہے تو اس و قت مناسب ہے کہ اس ابھر تی ہو ئی جوا نی میں شادی کر دی جائے تا کہ نفس فعل حرام میں مبتلا ہو نے سے بچ جائے ۔پس نفس امارہ برائی کی طرف مائل کرتا ہے جیسا کہ قرآن کی اس آیت میں ارشاد ہو تا ہے ۔

”وما ابری نفسی ان النفس لا مارة بالسوء الا مارحم ربی ان ربی غفو ررحیم “

میں اپنے نفس کو بد ی سے بری نہیں کرتا کیو نکہ نفس برائی کی طرف مائل کرنے والا ہے ،مگر یہ کہ میرا پروردگار رحم کرے ، بیشک میرا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے ۔

اور جب میں نے جنسی دباؤ کے بارے میں سنا تو میں شرمندہ ہو گیا کیو نکہ میرے ہم سن نو جوان جنس کے بارے میں بات کرنے یا سننے سے شرم محسوس کرتے ہیں اس کے باوجود کہ انھیں اس کے بارے میں کچھ سننے اور بات کرنے کا شوق ہوتا ہے ۔

جب میرے والد نے شرم و حیا کی علا مات میرے چہرے پر ملا حظہ کیں تو مجھ سے سوال کیا کہ کیا تم شرمندہ ہو ؟ میں نے جواب دیا ہاں کیو نکہ جنسی بات کرنا شرم آور ہے ۔

انہوں نے فرمایا : خو اہشات جنسی کا دباؤ یہ ایک دو سری شرم والی بات ہے کیا ایسا نہیں ہے ۔ میں نے کہا ہاں ۔

انہوں نے فرمایا:لیکن ایک با ئیلو جی کی ضرورت ہے کہ اس سے اس بات کی نشا ند ھی ہو تی ہے کہ ہر انسان کمال کی طرف گا مزن ہے۔خواہشات جنسی ،غذا،پا نی اور ان دونوں کے علاوہ ان چیزوں کی ما نند ہے جن کی جسم کو ضرورت ہے ۔پس جس طرح تم بھو ک کے دباؤ میں آکر کھانا کھاؤ گے اور پیاس کے دباؤ میں آکر پا نی پیو گے اسی طرح جنسی دباؤ میں آکر شادی کرو گے ۔

سوال : لیکن علی کیا جوان ہو گیا ہے ؟

جواب : کب انسان پر شادی کرنا واجب ہو تا ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next