آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



اور اسی بنا پر مرد کے لئے بغیر جنسی لذت کے اپنی والدہ ، بہن ، پھوپھی ،خالہ ، بھائی کی لڑکی اور اپنی دادی ، نا نی کی طرف نگاہ کرنا جائز ہے ۔

سوال: کیا اپنے بھائی بھائی کی بیوی ، پھوپھی کی لڑکی ، خا لہ کی لڑکی اور چچا کی لڑکی کی طرف نگاہ کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب: نہیں ، ان کی طرف نگاہ کرنا جائز نہیں ہے کیو نکہ یہ عورتیں اس کی نا محرم ہیں ۔

(۵) عورت پر اپنے بدن اور بالوں کا چھپانا ہر اس نا محرم مرد سے واجب ہے کہ جس کا اس کی طرف نگاہ کرنا حرام ہے بلکہ عورت اس ممیز بچہ سے بھی اپنے بالوں اور جسم کو چھپائے کہ جس کی شہوت ابھر نے کا امکان ہو اور اس حکم سے چہرہ ، دونوں ہاتھ اور پیر مستثنیٰ ہیں ۔

پس عورت نا محرم مردوں کے سا منے ان اعضا ء کو ظاہر کرے اگر حرام میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور ان کا ظا ہر کرنا نا محرم کی حرام نظر پڑنے کا باعث نہ ہو ورنہ ان دونوں صورتوں میں ان اعضاء کا ظاہر کر نا بھی حرام ہے ۔

(۶) مرد کا فر عورتوں کی طرف بغیر جنسی لذت کے نگاہ کر سکتا ہے اور اسی طرح ان عورتوں کی طرف بھی دیکھ سکتا ہے جو اپنے جسم اور بالوں کو نا محرم لو گوں سے نہیں چھپا تیں جب کہ ان کو امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ذریعہ رو کا جائے تو ان پر اس کا کو ئی اثر نہ ہو ۔

(۷) جب مر د کسی عورت سے شادی کرنا چا ہے اور اس کو اپنا شریک حیات بنا نا چا ہے تو اس مرد کو اس عورت کے محاسن مثلاً چہرہ ، بال ،گردن ، ہاتھ اور پنڈلیاں اور دو سری پو شیدہ چیزیں دیکھنا شہوت کے بغیر جائز ہے ۔

سوال : کیا مرد عقد پڑھنے سے پہلے عورت کی طر ف دیکھ سکتا ہے ؟ اجراء عقد سے پہلے بھی ؟

جواب : ہاں عقد جاری کرنے سے پہلے مرداس کی طرف نظر کر سکتا ہے اور اس کے سا تھ بات چیت کر سکتا ہے ۔ بلکہ پہلے وہ اس کو اپنے سامنے بلاکر (چلا پھرا کر )خوب دیکھ لے تا کہ اس کی اچھائی و برائی معلوم ہو جائے اس کے بعد اس سے شادی طے کرے ۔

سوال : کیا کسی عورت کے جسم کو ڈاکٹر کا دیکھنا اور چھو نا جائز ہے ؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next