آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



جواب: اگر عورت کے لئے ڈاکٹر سے علاج کرنا لیڈی ڈاکٹر سے زیادہ آسان ہو تو ورنہ لیڈی ڈاکٹر سے علا ج کرائے اور ڈاکٹر سے علا ج کرانا جائز نہیں ہے ۔

سوال : کیا کو ئی مسلمان مرد کسی یہودی یا عیسائی عورت سے عقد موقتی (متعہ )کر سکتا ہے ؟ وہ عورت نہ تو مسلمہ ہے اور نہ مو منہ اور وہ عقد مو قتی (متعہ )کے جواز اور اس کی حلیت کا عقدہ بھی نہیں رکھتی ؟

جواب : اس کے باو جود اس سے متعہ کرنا جائز ہے یہاں تک کہ اگر مسلمان مرد عقد مو قت (متعہ ) کے لئے مال بھی دے تو بھی جائز ہے ۔

(۸) ایک مرد کے لئے چا رعورتوں سے زیادہ عقد دائمی کرنا جائز نہیں ہے اور اس کو طلاق دینے کا حق ہے کہ اپنی عورتوں میں سے جس کو چا ہے طلاق دیدے ۔

سوال : کیا اس منا سبت سے آپ طلا ق کے بارے میں مجھ سے کچھ بیان نہیں فرمائیں گے؟

جواب: انشا ء اللہ تعالیٰ بعد والی گفتگو میں اس کے بارے میں بیان کروں گا اب ہمارا وقت ختم ہو گیا میں نے عر ض کیا ۔ بہت بہتر پس آنے والی فصل میں ہماری گفتگو طلاق کے سلسلہ میں ہو گی ۔

طلا ق کے بارے میں گفتگو

میں پہلے یہ تصور کرتا ہوں کہ میں ہی صرف طلاق سے نفرت کرتا ہوں لیکن جب میں نے اپنے والد سے اس بارے میں گفتگو کی تو مجھے معلوم ہو گیا کہ میں ہی صر ف طلاق سے نفرت نہیں کرتا، بلکہ میرے والد بھی میری طرح طلاق سے نفرت کرتے ہیں اور ہماری طرح بہت سے لو گ ہیں کہ جو طلاق سے کر اہت کرتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں میرے والد نے مجھے بتا یا :

خدا وند تبارک و تعالیٰ طلاق کو دو ست نہیں رکھتا اور انہوں نے مزید حد یث شر یف کے چند نصوص مجھ سے نقل کئے میرے والد نے مجھے امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک روایت کے بارے میں بتایا جس میں امام علیہ السلام نے فرمایاہے :

”ما من شئی ابغض الی اللہ عزو جل من الطلاق“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next