آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ سوم)



سوال : کیا زوجہ اور شوہر ، دو نوں کسی کو اپنی جگہ طلاق خلع میں حق مہر بخشنے میں اپنا و کیل بنا سکتے ہیں ؟

جواب : ہاں دونوں کو یہ حق حاصل ہے ۔

سوال : کبھی شوہر غائب ہو جا تا ہے اور اس کا کچھ پتہ نہیں چلتا اور نہ اس کی موت اورنہ حیات کا علم ہو تا ہے (تو اس صورت میں زوجہ کیا کرے)؟

جواب : زوجہ کو حق حاصل ہے کہ وہ اس صورت میں حاکم شر ع کی طرف رجو ع کرے پس حا کم شر ع اسے چار سال تک تلاش کرنے کا حکم دے گا ۔ اگر اس مدت میں پتہ نہ چلے اور نہ ہی شوہر کا کو ئی مال ہے کہ جس کو زو جہ پر خر چ کیا جا سکے اور نہ اس کے شوہر کا ولی اس کی زو جہ کو اپنے مال سے کچھ دیتا ہے تو حا کم شر ع اس کو طلاق دینے کا حکم دے دے گا ،اگر وہ انکار کرے اور اس پر اجبار ممکن نہ ہو ، اور نہ شو ہر کا کو ئی ولی ہو تو پھر جیسے ہی عورت حا کم شر ع سے استدعا کرے گی تو حاکم شر ع اس کی استد عا پر اس کو طلاق دے گا ۔

سوال : اگر شو ہر عمر قید میں ہو اور وہ زو جہ کا خر چ دینے پر بھی قادر نہ ہو اور طلاق دینے کو بھی منع کرتا ہو تو کیا حکم ہے ؟

جواب : زو جہ کو اس صورت میں حا کم شر ع کی طر ف رجو ع کرنا چاہئے ۔ اس حالت میں شکایت کرنا حا کم شر ع سے جائز ہے اور حاکم شر ع اس کے شوہر کو طلاق دینے کا حکم دے گا اگر اس نے منع کیا اور اس کو مجبو ر بھی نہ کیا جا سکے تو پھر عورت کی در خواست پر حا کم شر ع اس کو طلاق دے گا ۔

نذر و عہد اور قسم کے بارے میں گفتگو

نذروعہدو قسم پر گفتگو

میں جب اپنے گھر کی طرف لوٹ رہاتھا تو میں نے راستہ میں ماں اور بیٹے کے درمیان ہونے والی گفتگو کو اس طرح سنا:

ماں: میں نے اللہ تعالی سے نذر کی تھی کہ جب تمہارا چھوٹا بھا ئی اپنی بیماری سے صحت یاب ہوجائیگا تو میں ایک بکرا راہ خدا میں ذبح کروں گی اور الحمد للہ اب وہ شفا پا گیا ہے اور مجھ پر نذر کا ادا کرنا واجب ہو گیا ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 next