آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



سوال: لیکن بعض عورتوں کے لئے طلاق لینا مشکل تنگی اور شدید مشقت کا باعث ہوتا ہے؟

جواب: مشکل اور مشقت کو برداشت کرے اور ان کو خداوند عالم کا یہ قول یاد دلاؤ : ” من یتق اللہ یجعل لہ مخرجا و یر زقہ من حیث لا یحتسب“۔

اور جو اللہ سے ڈرے گا اللہ تعالی اس کے لئے بچاؤ کی راہ پیدا کرے گا اور اس کو ایسی جگہ سے رزق پہنچائے گا جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہو

سوال: حمل سے مانع چیزوں کا استعمال ان دنوں عام ہے ۔ پس اگر دواؤں وغیرہ کے استعمال سے ضرر ونقصان ہو اور امر ایسی چیز وں پر موقوف ہو جائے کہ جس میں طبیب یا طبیبہ کے ذریعے موضع(حمل ) کا کھولنا لازم ہوجائے تو کیا ایسی صورت میں عورت کے لئے یہ جائز ہے ،یہ جانتے ہوئے کہ حمل اس کے لئے نقصان ومشقت کا سبب ہے؟

جواب: اگر یہ چیز واضح ہو کہ حمل کو روکنے والی تمام چیزیں اور وہ تدبیریں کہ جو مانع حمل ہیں ایسی نقصان دہ ہیں کہ جن کو عادتاً برداشت نہیں کیا جا سکتا اور نیز یہ کہ اگر نسل بڑھانے کے اعضاء کا کھولنا اس امر پر مبنی ہو تو پھر اس عورت پر واجب ہے کہ وہ طبیبہ (ڈاکٹر نی) کی طرف رجوع کرےاگر اس کا امکان نہ ہو تو پھر ڈاکٹر کی طرف رجوع کرے ۔

سوال: کیا کسی عورت کو کسی دوسری عورت کی ناف اور گھٹنے کے درمیان کا حصہ شرم گاہ کے علاوہ دیکھنا جائز ہے؟

جواب: اگر جنسی رجحان نہ ہو تو دیکھنا جا ئزہے ۔

سوال: بعض عورتیں ،افزائش نسل نہیں چاہتیں اور ان کے شوہر چاہتے ہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: وہ کس طرح افزائش نسل سے مانع ہوتی ہیں؟

سوال: دوا کے استعمال سے یا انجکشن کے ذریعے یا رحم کو جما ع کے بعد دھوکر؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next