آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



جس نے مو من کو خوش کیا قیا مت کے دن خدا اس کو خوش کرے گا اور آپ ہی سے نقل کیا گیا ہے کہ جس نے اولیا ء خدا کو اس دنیا میں خوش کیا اس نے اللہ پر احسان کیا ۔

اور آپ ہی سے مروی ہے کہ:

جو کسی مومن کو خوش کرے تو گو یا اس نے رسول خدا کو خوش کیا ۔ پس گویا یہ سلسلہ اللہ تک پہنچے گا اور اسی طرح جس نے کسی مومن کو رنجیدہ و غمگین کیا تو اس نے رسول خدا کو رنجیدہ کیا اور آپ سے مروی ہے کہ جو شخص کسی بھو کے مومن کو سیر کرے خدا اس کو جنت کے پھلوں سے سیر کرے گا اور جو کسی پیا سے مومن کو پانی پلائے گا خدا اس کو ” رحیق مختوم “ سے سیراب کرے گا ۔ اور جو کسی مومن کوکپڑا پہنا ئے گاتو خدا اس کو جنت کے سبز کپڑے پہنائے گا ۔

اور آپ ہی سے مروی ہے کہ:

اگر کوئی مسلم کسی مسلم کی حاجت روائی کرے گا تو اللہ اس کو آواز دے گا مجھ پر تیرا ثواب ہے اور میں تیرے لئے جنت کے بغیر راضی نہیں ہوں گا ۔

 

(۲۲) ” ہر روز اپنے نفس کا محا سبہ کر نا “

روایت بیان کی گئی ہے کہ:

نبی کریم (صلی الله علیه و آله وسلم)نے حضرت ابو ذرؓ سے فر مایا :

اپنے نفس کا حساب کر لو اس سے پہلے کہ تمہارا حساب کیا جائے ۔ اس لئے کہ تمہا را حساب کرنا کل کے حساب سے زیادہ آسان ہے ۔ اور اپنے نفس کو جانچ اور پرکھ لو اس سے پہلے کہ وہ جانچا اور پر کھا جائے اور قیامت کبریٰ کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کر لو خدا پر کوئی پوشیدہ سے پوشیدہ چیز بھی مخفی نہیں ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next