آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



سوال: کیا انسان یا حیوان کے مجسمہ کے علاوہ تصویر بنانا جائز ہے؟

جواب: جائز ہے ۔

سوال: کیا انسان اور حیوان کے مجسمہ کی تما ثیل (فوٹو) بیچنا اور خرید نا جائزہے اور زینت کیلئے رکھنا جائز ہے؟

جواب: جائز ہے ۔

سوال: بعض لباس جو پتلے اور نرم ہوتے ہیں انکو (الباعۃ) کہا جاتا ہے جو خالص ریشم کے ہوتے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ وہ اصلی ریشم کے ہیں یا نہیں کیا مجھ پر واجب ہے کہ اس کی تحقیق کروں تاکہ مجھے یقین ہوجائے؟

جواب: تم پر اس کی تحقیق کر نا واجب نہیں ہے کہ تم کو اس کایقین ہو جائے ان لباسوں کا پہننا تمہارے لیے جائز ہے ۔

سوال: بانسری اور غنا کے خاص آ لات اور اس طرح دوسرے حرام لہوکے آ لات کا بیچنا حرام ہے لیکن یہاں دوسرے آ لات لہوبچوں کے کھیلنے کے لیے بنا ئے جاتے ہیں ۔اور ان کی غرض بچوں کو بہلاناہے ۔کیا ان کا بیچنا اور خریدنا جائز ہے؟

جواب: جائز ہے جب تک ان کا حرام آ لات میں شمار نہ ہو ۔

سوال: کبھی زمین کا مالک اور ٹھیکیدار اس بات پر متفق ہو تے ہیں کہ ٹھیکہ دار مالک کو اس معین رقم کے مقابلہ میں گھر بنا کردے اور ٹھیکہ دار پر یہ شرط لگائی جاتی ہے کہ وہ ایک سال کی مدت میں گھر بنا کر تیار کردے ۔ پس اگر ٹھیکہ دار نے اس مدت میں گھر بنا کر نہ دیاتو گھر کے مالک کوایک معین رقم گھا ٹے کے طور پر دینی پڑے گی اور کبھی ٹھیکہ دار گھر کے مالک پر شرط لگاتا ہے کہ وہ ایک سال کی مدت میں گھر بنا کر تیار کردے گا مگر شرط یہ ہے کہ گھر کامالک اس کام کی مدت میں گھر بنا نے کے سامان کو مہیا کرنے میں تاخیر نہ کرے ۔اور جب اس کی طرف سے شرط میں تاخیر ہوتو پھر ٹھیکہ دار اس سے معین مالی نقصان لے گا ۔

پس جب سال تمام ہو جائے اور گھر نہ بن سکے اور تاخیر کا سبب گھر کے مالک کی وجہ سے ہو تو کبھی ماہانہ خسارت مالی ٹھیکہ دار لیتا ہے اور کبھی یہ خسارے ایک ہی مرتبہ لے لیتا ہے اب چاہے یہ تاخیر لمبی مدّت کی ہو یا کم مدّت کی پس کیا ان دو صورتوں میں یہ جانتے ہوئے کہ یہ دونوں شرطیں عقد لازم کی بنا پر باندھی گئی ہیں تو کیا اضا فہ لینا جائز ہے ؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next