اجر عظیم



حضور اکرم نے فرمایا: سلمان ذرا تشریح کیجیے:

عرض گزار ہوئے: روحی لہ الفدا… آپ کے فرمان کے مطابق جو مجھے اچھی طرح یاد ہے ایام بیض قمری ماہ کی ۱۳‘ ۱۴‘ ۱۵ کو روزہ رکھتا ہوں ۔ سوتے وقت وضوکر لیتا ہوں اور روزانہ تین بار سورہ اخلاص ضرور پڑھتا ہوں ۔

۸- جب مومن کو بخار آتا ہے تو اس کے گناہ اس طرح جھڑتے ہیں جیسے درخت کے پتے گرتے ہیں ۔

۹- پیغمبراسلام نے فرمایا جو شخص کسی بیمار کی حاجت روائی میں سعی کرتا ہے خواہ کامیاب ہو یا نہ ہو وہ شخص گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے ۔

۱۰- وقت طعام جو دانہ یا ریزہ مقام دسترخوان پر گرے اُسے اُٹھا کر کھا لینا بہت سی بیماریوں کی شفا ہے ۔

۱۱- امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: شب بیداری برائے اعمالِ حسنہ کرنے والے کا دل کبھی مردہ نہیں ہوتا ۔

۱۲- پندرھویں شعبان کی شب کا بہترین عمل امام حسین علیہ السلام کی زیارت ہے کہ جس سے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر اُس سے مصافحہ کریں تو وہ کبھی اس رات یہ زیارت ترک نہ کرے؟

۱۳- رمضان المبارک میں سانس لینا تسبیح کے مترادف اور واجبات سے فارغ ہو کر سونا عبادت ہے ۔

۱۴- حدیث میں ہے غسل دینے والے کے نامہٴ اعمال میں اس قدر غلام آزاد کرنے کا ثواب لکھا جاتا ہے جتنے میت کے بدن پر بال ہوتے ہیں ۔

فرمان خداوندی ہے: میں اس شخص کے گناہوں کو اس طرح دھو دوں گا جیسے وہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا تھا لیکن شرط یہ ہے میت کے عیب پوشیدہ رکھے اور امانت میں خیانت نہ کرے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next