اجر عظیم



۳- قرآن پاک کی تلاوت کے عوض ہر ہرف پر دس نیکی ہے مگر ماہِ رمضان المبارک میں اسے دس گنا کر دیا جاتا ہے ۔ ایک حرف ایک لفظ کی نیکیوں کے برابر لفظ آیت کے برابر آیت سورة کے مساوی اور ایک سورة مکمل قرآن حکیم پڑھنے کا ثواب کے مترادف ہے ۔

۴- جو شخص تین مرتبہ سورة اخلاص پورے خلوص کے ساتھ ۱۰ مرتبہ سورة قدر مکمل قدرو حذر کے ساتھ تلاوت کرے ۔ اس کے نامہٴ اعمال میں ایک پورا قرآن پڑھنے کا ثواب لکھا جاتا ہے ۔

۵- جو شخص ایک مرتبہ آیت الکرسی (ھم فیھا خالدون تک) پڑھے تو خداوندعالم اُس سے ایک ہزار بلائیں دنیا کی اور اتنی ہی آخرت کی بلائیں دُور کرتا ہے ۔

۶- نماز ظہرین کے بعد دس مرتبہ سورة القدر پڑھنے سے اس مرد زن کے نامہ اعمال میں اس دن کے تمام عابدین کی نیکیوں کے برابر ثواب کا اضافہ کیا جائے گا ۔ نیز نمازِ فجر کے بعد دس دفعہ تلاوت کرنے سے وسعت ِ رزق کے اسباب مہیا ہوں گے ۔

۷- مفتاح النجاح میں سے سورہ یٰسین کے جو فضائل نقل کیے گئے ہیں ان میں سے ایک تحفہ یہ بھی ہے کہ جو کوئی سورہ یٰسین پڑھے تو خدائے تعالیٰ اسے بارہ قرآن مجید مکمل پڑھنے کا ثواب عطا کرے گا ۔

۸- سورہ یٰسین پڑھنے والے کے لیے بیس حج کا ثواب ہے اس کے سننے والے کیل یے ہزار نور‘ ہزار رحمتیں اور ہزار برکتیں ہوں گی ۔

۹- جو کوئی سورہ یٰسین کو قبرستان میں تلاوت کرے حضور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہے خدا وند تعالیٰ وہاں مدفون لوگوں کے عذاب میں کمی کرے گا اور ان بزرگان کی تعداد کے برابر اُس نیکیاں عطا کرے گا ۔

۱۰- امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے جو شخص سونے سے پہلے سورہ یٰسین پڑھے خداوند کریم اس پر ہزار فرشتے مقرر کرے گا اور اگر اسی روز مر جائے تو رب رحیم جنت میں داخل کرے گا ۔

۱۱- امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ سورہ رحمن کی تلاوت کرنے والے لوگوں سے خدا خود کہے گاکہ تم جنت میں داخل ہو جاؤ اور اس میں جہاں چاہو رہو ۔ آپ کا ہی فرمان ہے: جو شخض سورہ رحمن پڑھتا رہے پس جب فَبَایِّ اٰلآءِ ربکما تکذبان پر پہنچے تو کہے لا بشی ءٍ من الائک رب اکذب۔

۱۲- اگر کوئی شخص رات کو سورہ رحمن پڑھے اور اسی رات مر جائے تو شہید قرار پائے ۔ دن کو پڑھے اور اُسی روز بلاوا آجائے اسی طرح شہید کی موت مرے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next