شاهكار رسالت

مطہرى، مرتضيٰ (آیۃ اللہ شهید)


حركت ولچك بعض مسائل جبر تاریخ، ضروریات زندگی میں تغیر زمانے كے تقاضے یہ تینوں باتیں ہمارے لیے سرف یہ جاننے كے لیے مفید ہیں كہ ہم ان بوتوں كو بہانی بنا كر اور آنكھیں بن كر كے كسی قانون كو ہدف نہیں بنا سكتے اور اس كی ابدیت كے مفكر نہیں ہو سكتے ۔

واضع ہے كہ صرف ان مسائل پر بحث، قانون كی ابدیت كے مسئلے كی شكل حل كرنے كے لیے كافی نہیں ہے، اس لیے كہ یقیناً اگر كوئٰ ابدی قانونزندگی كی تمام متغیر صورتوں كا اھاطہ كرنا چاہے اور تمام مشكلات كے حل كرنے كی راہ دكھا ئے اور ہر مشكل كع بہتر طریقے پر رفع كر دے تو اسے قوت و حركت كے ساتھ ایك لچك سے بھی بہرہ مند ہونا چاہیے وہ خشك، جامد اور بے لچك نہ ہو، ابن ہم یہ دیكھین گے كہ اسلام اپنی اس اصل كی حفاظت كرتے ہوئے "حلال محمد حلال الی یوم القیامۃ و حرام محمد حرام الی یوم القیامۃ" زندگی كے مختلف مسائل كے حل كی راہ كسی طرح دكھا تا ہے ۔

قیناً اسلام كے قانون سازی كے نظام میں كوئی راز اور رمز چھپا ہوا ہےجو اس بڑی مشكل پر قابو پا لیتا ہے اسلام كی منطقی روح كے تمام بھیدون اور رازوں كا سرچشمہ اس انسان كی فطرت و طبعیت، اجتماعیت اور پورے عالم كے ساتھ كامل وابستگی ہے ۔

اسلام نے اپنے قوانین و ضوابط كے وضع كرنے میں فطرت كے احترام اور فطری قوانین كے ساتھ اپنی وابستگی كا با قاعدہ طور پر اعلان كیا ہے، اسلام كی یہی وہ جہت ہے جس نے قوانین اسلام كے ابدی ہونے كا املان پیدا كر دیا ہے ۔

فطرت كے ساتھ اسلام كی وابستگی اور ربط كو مندرجہ ذیل نكات سے سمجھا جا سكتا ہے ۔

1۔ حریم دین میں عقل كو جگہ دینا

دنیا كے كسی دین نے اسلام كی طرح عقل كے ساتھ اس قدر قریبی رشتہ نہں ركھتا ہے اور اس كے"حق"كو تسلیم نہیں كیا ہے، كسی دین كا نام لیا جا سكتا ہے كہ جس نے عقل كو اپنے احكام كے سرچشموں میں سے ایك سرچشمہ قرار دیا ہو، فقہاء اسلام نے احكام كے چار سر چشمے اور ذریعہ قرار دیئے ہیں، كتاب، سنت، اجتماعاور عقل، فقہائے اسلام عقل اور شرع كے درمیان نا قابل شكست رشتے كے قائل ہیں اور اسے ایك لازمی اصول قرار دیتے ہیں وہ كہتے ہیں:

"كل ما حكم بہ العقل حكم بہ الشرع و كل ما حكم بہ الشرع حكم بہ العقل"

"جو كچھ عقل سلیم حكم كرتے ہے شرع بھی اسی كے مطابق حكم كرتے ہے اور جس چیز كا شرع حكم دیتی ہے عقل بھی اس كا حكم كرتے ہے ۔"

فقہ اسلامی میں خود عقل كسی قانون كو منكشف كرنے والی ہو سكتے ہے اور وہ كسی قانون میں قیود و حدود وضع كر سكتے ہے یا اس قانون میں عمومیت پیدا كر سكتے ہے اور تمام سرچشموں اور ذرائع سے استنباط كرنے میں بڑی اچھی مددگار ثابت ہو سكتی ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 next