شاهكار رسالت

مطہرى، مرتضيٰ (آیۃ اللہ شهید)


 

كی خط است از اول تابہ آخر

بر او خلق خدا جملہ مسافر

 

انسانی ارتقاء كا معاملہ اس طرح كا نہیں ہے كہ وہ ہر دور میں اسباب كے ایك خاص سلسلے كے تحت (صنعتی یا اجتماعی یا اقتصادی) ایك راہ پر اپنا سفر شروع كرے اور مسلسل اپنا راستہ اور سمت دونوں بدلتارہے ۔

قرآن بڑی شدت كے ساتھ دین كے ایك ہونے پر زور دیتا ہےوہ صرف ایك شاہراہ كا قائل ہے شریعتوں اور قوانین كے اختلافات كو وہ ایسی شاخین قرار دیتا ہے جو ایك نظرئیے و عقیدہ كی جڑ سے نكلی ہوں ۔

انسان ارتقاء كی راہ پر ٹھیك اس قافلہ كی مانند ہے جو ایك متعین منزل كی طرف رواں دواں ہے لیكن اس منزل تك پہنچنے كے راستے سے وہ آگاہ نہیں ہے چند قدم چلنے كے بعد وہ كسی واقف راہ سے منزل كا پتہ پوچھتا ہے ۔اس كی بتائی ہوئی نشانیوں كے مطابق كم و بیش دس میل كا راستہ ط كرلیتا ہے لیكن اب اس قافلے كو بھی پھر كسی رہنما كی ضرورت پیش آتی ہے اوہ وہ اس كی بتائی ہوئی علامات كے مطابق مزید دس میل كا سفر مكمل كرلیتا ہے ۔اس طرح منزل كی طرف بڑھنے كی اس كی صلاحیت میں بتدریج اضافہ ہوتا رہتا ہے بالاخر اسے ایك ایسا شخص مل جاتا ہے جو اسے راہ سفر كا ایك مكمل نقشہ دے دیتا ہے اور قافلہ اس نقشے كے حاصل ہونے كے بعد كسی نئے رہبر كی ضرورت سے بے نیاز ہو جاتا ہے ۔

قرآن نے یہ بات اچھی طرح واضح كردی ہے كہ انسان كی راہ تك متعین و مستقیم راہہے اور تمام پیغمبران تمام اختلافات كے باوجود جو وہ زمان و مكان اور موقع محل كے مطابق انسانی معاشروں كی رہبری میں باہم ركھتے ہیں، وہ ایك ہی منزل اور ایك ہی شاہراہ كی جانب ان كی رہنمائی كرتے ہیں، اس طرح قرآن نے ختم نبوت كی راہ كو ہماری نگاہوں كے سامنے خوب روشن اور ان عقیدے كو پوری طرح واضح كردیا ہے ۔عقیدۀختم نبوت اسی صورت میں معقول اور قابل فہم ہو سكتا ہے كہ تغیر اور ترقی پذیر انسان كی ارتقاء كی راہ متعین اور مستقیم ہو لیكن اس كے بر عكس انسان دوڑ دھوپ میں ہو اور دوسرے لمحے اس كی راہ سفر تبدیل ہوتی رہے اور اس كے سركا مقصد اور منزل تعین نہ ہو اور وقت كے ہر مرحلے میں وہ ایك دوسرا ہی راستہ اختیار كرے تو پھر ختم نبوت یعنی دائمی اور كل لائحہ عمل اور نقشہ كار معقول اور قابل فہم نہیں قرار پاتا ۔

"و كذالك جعلنكم امۃ و سطا لتكونوا شہداء علیٰ الناسن و یكون الرسول علیكم شہیداً"



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 next