اسلامى تمدن ميں علوم كى پيش رفت



پانچويں صدى ہجرى ميںچند بڑے مورخ گزرے ہيں_ كتاب تجارب الامم كے مصنف ابن مسكويہ ، سلاطين غزنوى كے ليے لكھى جانے والى كتاب تاريخ يمينى كے مصنف عتبى ، تاريخ بغداد كے مصنف خطيب بغدادى _ چھٹى صدى ہجرى ميں حالات زندگى پر لكھى جانے والى كتاب '' الاعتبار '' كے مصنف اسامہ بن منقذ (متوفي584 قمرى )اور سلجوقيوں كى تاريخ پر لكھى جانے والى كتاب '' نصرة الفترہ'' كے مصنف عماد الدين اصفہانى (متوفى 589 قمرى ) اس دور كے بڑے مورخ شمار ہوتے تھے_

ساتويں صدى ہجرى ميں ہم بہت بڑے مورخين كا سامنا كرر ہے ہيں ابن اثير جو كہ عرب زبان مورخين ميں سب سے مشہور ہيںاور انہوں نے كتاب '' الكامل فى التاريخ'' اور ''اسد الغابة'' تحرير كيں _ اس صدى كے دوسرے برے مورخين ابن خلكان ہيں كہ جنہوں نے اہم رسالہ ''وفيات الاعيان ''تحرير كيا كہ جو شخصيات كے تذكرہ اور تاريخ ادب پر فہرست كى روش پرہے_

آٹھويں صدى ہجرى ميں ابن ابى زرع ( متوفى 727قمرى )نے مغرب كى تاريخ كے حوالے سے اپنى اہم كتاب '' روض القرطاس'' اور ابوالفداء نے كتاب'' المختصر فى اخبار البشر'' تحرير كى نويں صدى ہجرى ميں تقى الدين فاسى نے تاريخ مكہ تحرير كى اسى صدى ميں مقريزى نے مصر كى تاريخ اور جغرافيہ پر اپنى اہم ترين كتاب'' الخطط والآثار'' تحرير كى _ گيارہويں صدى ہجرى ميں مقرّى نے ہسپانيہ كى تاريخ پر كتاب'' نفح الطيب'' لكھى _ (1)

عربى زبان ميں تاريخ نگارى ÙƒÛ’ ادوار كى مانند فارسى زبان ميں بھى تاريخ نگارى Ù†Û’ اسى طرح سفر كيا اور مراحل ارتقاء Ø·Û’ كيے  _ عربى زبان ÙƒÛ’ مورخين كى مانند ايرانى مؤلفين Ù†Û’ بھى بہت سے ادوار ميں تاريخى كتب تحرير كيں يا عربى سے فارسى ميں ترجمہ كيں _ فارسى زبان ميں قديمى ترين عمومى تاريخى كتابوں ميں سے جو باقى رہ گئي ہيں ان ميں سے تاريخ بلعمى كہ جو ابوعلى بلعمى Ù†Û’ 352قمرى ميں تحرير كى _

اسكے بعد كتاب'' زين الاخبار گرديزي'' ( پانچويں صدى كے پہلے نصف حصہ كى تأليف) كا نام بھى ليا جاسكتا ہے ليكن ايران ميں فارسى زبان كى تاريخ نگارى كا سب سے اہم ترين دور منگولوں كا دور يعنى ساتويں صدى كے بعد كا ہے_ اس دور ميں ہم فارسى تاريخى كتاب نويسى ميں انقلابى اٹھان كا مشاہدہ كرتے ہيں اس دور كى اہم ترين تاريخى كتابيں '' تاريخ جہانگشاى جوينى '' ہے كہ جو عطاملك جوينى كى تحرير ہے ، عثمان بن محمد جو زجانى كى تصنيف طبقات ناصرى جو 658 ق ميں تاليف ہوئي، عبداللہ بن عمر بيضاوى كى نظام التواريخ ، رشيد الدين فضل اللہ ہمدانى كى جامع التواريخ ، فخر الدين داؤد بناكتى كى تاريخ بناكتى ، حمداللہ مستوفى كى تاريخ گزيدہ، شرف الدين عبداللہ وصاف شيرازى كى تجزية الادصار يا تاريخ وصاف اور محمد بن على شبانكارہ كى مجمع الانساب ہيں _ فارسى زبان ميں تاريخ نگارى كى عظمت و بلندى تيمورى اور تركمانى ادوار ميں بھى جارى رہى ، ان ادوار كى يادگار كتب ميں سے حافظ ابرو كى مجمع التواريخ السلطانيہ'' ، شرف الدين على يزدى كى ظفرنامہ ، مير خواند كى روضة الصفا اور خواند مير كى تاريخ حبيب السير كا نام ليا جاسكتا ہے_ (2)

تركمانى دور كے بعد صفوى حكومت قائم ہونے كے ساتھ ہى فارسى زبان ميں تاريخ نگارى ميں اہم انقلاب

------------------------

1) دانشنامہ جہان اسلام ، ج 6 ذيل تاريخ و تاريخ نگار ى _

2)دانشامہ جہان اسلام ، ج 6 ذيل تاريخ و تاريخ نگارى _

پيدا ہوا يہ انقلاب شيعى نظريات كى اساس پر تاريخ نگارى كى جديد شكل تھا_ اس طرز كى اہم ترين تاريخى كتابوں ميں سے ابن بزاز كى تحرير صفوة الصفا ، اسكند بيك منشى تركمان كى '' تاريخ عالم آراى عباسي'' يحيى بن عبداللطيف قزوينى كى ''لب التواريخ ''اور قاضى احمد غفارى كى ''تاريخ جہان آرا ''قابل ذكر ہيں _



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 next