اسلامى تمدن ميں علوم كى پيش رفت



4)تفسير تطبيقي: مفسر كوشش كرتاہے كہ قرآن كے كلى احكام اور تعليمات كو عہد حاضر كے انسان كى زندگى پر مطابقت دے_

5 ) تفسير عصري: مفسر تفسير كے حوالے سے گذشتہ علماء كى آراء كا تجزيہ كرتاہے اور گذشتہ مفسرين كے ناقابل دفاع نظريات كو ترك كرديتاہے(2)

6)تفسير تاريخي: مفسر قرآن كے تاريخى واقعات بالخصوص انبياء (ع) كے قصوں كى وضاحت كرتاہے اور ان ميں عبرت آموز نكات كو نكال كر تشريح كرتاہے_

7) تفسير فلسفي: مفسر اسلامى فلسفہ كى معلومات سے قرآنى آيات كے معانى اور اہداف كو درك كرنے كيلئے مدد ليتاہے_

-------------------------------

1)بہاء الدين خرمشاہى ، سابقہ حوالہ ص 652 _ 634_

2)شادى نفيسى ، عقل گرائي در تفاسير قرن چہاردہم_

8)تفسير ادبي:مفسر قرآن كے معانى كو كشف كرنے اور صحيح معنوں ميں درك كرنے كيلئے ادبى علوم سے بہرہ مند ہوتاہے_

9)تفسير نقلى يا ماثور: مفسر پيغمبر (ص) اور آئمہ معصومين (ع) كے اقوال اور احاديث كى رو سے آيات كى تفسير كرتاہے_

10)تفسير ہدايتى و تربيتي: قرآنى آيات سے اخلاق اور تربيت كے حوالے سے نكات كو پيش كرنا اور ان آيات الہى سے قرآنى دعوت كے مضمون كى تہہ تك پہچنا_



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 next