اسلامى تمدن ميں علوم كى پيش رفت



تفسير كى تدوين ÙƒÛ’ آغاز سے چودھويں صدى تك تفسيرى آثار ÙƒÛ’ تاليف ميں اسلوب ÙƒÛ’ لحاظ سے واضح تبديلى مشاہدہ ميں نہيں آتى ليكن چودھويں صدى ميں تفسير الميزان ÙƒÛ’ مصنف جناب محمد حسين طباطبائي ÙƒÛ’ ذريعے تفسيرى اسلوب ميں انقلاب پيدا ہوا اس كتاب كا گذشتہ تفاسير پر امتياز يہ ہے كہ گذشتہ تفاسير ميں روش يہ تھى كہ كسى آيت ÙƒÛ’ دو يا تين معانى بيان ہوتے اور مختلف احتمالات نقل ہوتے ليكن آخر ميں حقيقى قول واضح اور روشن نہ ہوتا جبكہ تفسير الميزان جو كہ قرآن كى تفسيرقرآن سے كى تفسيرى روش پر لكھى گئي اسميں ديگر آيات كى مدد سے ايك آيت ÙƒÛ’ مختلف معانى ميں سے ايك معنى كو ترجيح دى گئي ہے  _ عہد حاضر ميں تفسيرالميزان تمام شيعہ تفاسير ميں سے اہم ترين اور جامع ترين تفسير ہونے ÙƒÛ’ ساتھ اماميہ ÙƒÛ’ ہاںمطلقاً اس صدى كى مشہور ترين تفسير بھى ہے(1)

 

3_ حديث

اسلامى فرقوں ميں شروع سے ہى حديث كى تدوين كے بارے ميں اختلاف نظر موجود تھا جبكہ شيعوںنے اسى زمانہ ميں حديث كى اہميت كو درك كرتے ہوئے كتابت كے ذريعے اس تاريخى ورثہ كو محفوظ كرنے كے ليے قدم اٹھايا _ جبكہ اہل سنت دوسرى صدى كے دوسرے نصف حصہ تك احاديث كا كوئي تدوين شدہ مجموعہ نہيں ركھتے تھے كيونكہ دوسرے خليفہ نے كتابت حديث سے منع كرديا تھا(2)

سب سے پہلى كتاب حديث حضرت على بن ابيطالب نے تدوين كى كہ جو در حقيقت پيغمبر اكرم(ص) نے املا كروائي تھى _ بعض محققين كى تحقيق كے مطابق يہ كتاب امام باقر (ع) كے پاس موجود تھى اور آپ(ع) نے يہ '' حكم بن عتيبہ '' كو دكھائي تھى (3) شيخ مفيد ، محقق حلى اور شہيد اول كے بقول امير المؤمنين (ع) كے دور سے امام حسن عسكرى (ع) كے زمانہ تك يعنى تيسرى صدى كے دوسرے نصف حصہ تك شيعوں نے حديث ميں چار سوكتب (اصول اربعہ مائة) تحرير كيں_

چوتھى صدى ہجرى سے شيعہ علماء نے حديث ميں چار اہم ترين كتب كى تدوين اور تاليف سے علم حديث كے ارتقا ميں انتہائي عظيم اور يادگار قدم اٹھايا جناب محمد بن يعقوب كلينى (متوفى 329 قمري) نے '' الكافي'' تاليف كى _ محمد بن على بن بابويہ قمى جو كہ شيخ صدوق كے نام سے معروف ہيں انہوں نے كتاب '' من لا يحضرہ الفقيہ'' تحرير كى _ اور پانچويں صدى ہجرى ميں محمد بن حسن طوسى (متوفى 460 قمري) نے دو كتابيں ''تہذيب اور استبصار '' تاليف كيں _

 

---------------------

1)سابقہ حوالہ _

2)على بن حسام الدين متقى ، كنز العمال فى سنن الاقوال والافعال، بيروت ج1 ص174_



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 next