اسلامى تمدن ميں علوم كى پيش رفت



9_ شيخ انصارى كا دور: شيخ مرتضى انصارى (5) تيرھويں صدى كے سب سے بڑے نابغہ اور فقہ و اصول الفقہ ميں دقيق روشوں كو ايجاد كرنے والے تھے انكے دقيق و عميق روشوں نے فقہ ميں انقلاب بر پا كرديا _ انكے آثار ميں موجود فقہى مجموعہ ايسا دقيق و ظريف ہے كہ كلى طورپر ناسخ ماسبق ( گذشتہ فقہا كے استنباط كو منسوخ كرتا) ہے (-6) انكا فقہى مكتب انكے زمانہ سے آج تك علمى اور فقہى مراكز پر غالب ہے كہ آج تك بڑى شخصيتوں كے پيدا ہونے كے باوجود انكے مكتب ميں بنيادى تبديلى نہ آسكى _ اس دور كے اہم ترين فقہاء مندرجہ ذيل ہيں :

ميرزاى شيرازى (7) محمد كاظم خراسانى (8)

-----------------------------------

1)محمد مہدى بن مرتضى طباطبائي (متوفى 1212 قمري) صاحب تصنيف، المصابيح والدورة النجفية_

2)كتاب '' كشف الغطاء عن مبھمات الشريعة الغراء كے مصنف انكى زندگى كے حوالے سے رجوع كيجئے '' محسن امين جبل عاملى ، سابقہ ما خذج 4 ص 99_

3) كتاب '' مستند الشيعة ومناہج الاحكام'' كے مصنف انكى زندگى كے حوالے سے رجوع كيجئے : محسن امين جبل عاملي، سابقہ ماخذ ، ج2، ص 183_

4)كتاب انوار الفقاھة كے مصنف رجوع كيجئے '' : محسن امين جبل عاملى ، سابقہ ما خذج 3 ص 35 ''_

5)بہت سے فقہى آثار كے مصنف مثلا متاجر ، طہارة ، صلاة ، خمس ... اور بہت فقہى قواعد ، انكے بارے ميں رجوع كيجئے: محسن امين جبل عاملى ، سابقہ ما خذج 10 ص 117_

6)سيد حسين مدرسى طباطبائي ، سابقہ ما خذص 61_

7)انكے درس فقہ كى تفصيل حسين بن اسماعيل رضوى كے واسطہ سے بنام '' القواعد الحسنية'' موجود ہے ، رجوع كريں ، آقا بزرگ طہرانى ،الذريعہ ج 17 ص 182_



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 next