اسلامى تمدن ميں علوم كى پيش رفت



6)جديد فقہى اورقانونى بيدارى اور اجتہادات كے دروازے كے كھلنے كادور(3)

دراصل اہل سنت كى فقہ چار آئمہ كے ظہور اور فقہى مذاہب كى تشكيل سے مرحلہ كمال تك جاپہنچى اور گذشتہ ادوار اس دور كو وجود ميں لانے كا سبب بنے لہذا ان مذاہب كى تشكيل كيلئے راستہ ہموار ہوگيا _ تيسرے خليفہ

------------------------------

1)رجوع كيجئے انكى كتابيں : نہضت ہاى صد سالہ اخير ، انتشارات صدرا ص 75 _71 دہ گفتار ، انتشارات صدرا 120 _121 ، تعليم و تربيت در اسلام ، انتشارات صدرا ص 24 ، اسلام اور مقتضيات زمان ص 232_

2)انكى اس حوالے سے دو كتابيں مندرجہ ذيل ہيں نظام الحكم والادارة فى الاسلام، اور فى الاجتماع السياسى الاسلامى ، دار الثقافة للطباعة والنشر قم_

3)محمد خضرى بيك ، تاريخ الشريع الاسلامى ، بنارس ص 5_

106

كے دور ہيں قرآن كريم كى جمع آورى ، دوسرى صدى سے احاديث كى جمع آورى كا آغاز، گوناگوں عقائد اور نظريات كا ظہور، مسلمانوں كى ديگر تہذيبوں سے آشنا ہونا كلام كے مكاتب كا وجود ميں آنا، حكومت كى توسيع اور اسكے اثرات اورقانون كى ضرورت ميں اضافہ و غيرہ يہ سب ان فقہى مذاہب كو وجود ميں لانے كا سبب بنيں(1)

اہل سنت كے سب سے پہلے فقہى مكتب كو ابوحنيفہ (150 _80 قمري) نے تشكيل ديا (2)يہ مكتب كہ جو بعد ميں حنفى كے عنوان سے مشہورہوا ، حكومت كے اسے سركارى طور پر قبول كرنے اور حنفى قاضيوں كے تمام اسلامى مناطق ميں بھيجنے سے يہ مكتب بہت سرعت كے ساتھ پھيلا (3) عباسى خلفاء ، مھدى ، ہادى اور ہارون الرشيد نے قضاوت كے متعلق امور قاضى ابو يوسف كے سپرد كيے كہ جو ابوحنيفہ كے شاگرد اور حوارى تھے تو يہ شخص فقط ان لوگوں كو بہ عنوان قاضى كسى جگہ پر بھيجتا تھا جو حنفى فقہ كو قبول كرتے اور اسے لوگوں ميں پھيلاتے ، اسى ليے حنفى فقہ سب سے پہلے عراق، پھر مصر ، ماوراء النہر ، ايشائے كوچك اور ہند يہاںتك كہ چين تك پھيل گئي (4)

مكتب ابوحنيفہ كے شاگرد اور تربيت يافتہ لوگوں نے حنفى فقہ كو وسعت دى ليكن بلا شبہ اس حوالے سے قاضى ابويوسف (5) اور محمد بن حسن شيبانى (6) كا سب سے زيادہ كردار ہے خود ابوحنيفہ كے علاوہ اس مكتب كے سب پروردہ لوگ در اصل فقہ حنفى كے فقط مروج اور شارح تھے اور انہوں نے ابوحنيفہ كے فقہى نظريات كے مد مقابل كوئي جدت لانے كى كوشش نہ كى _



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 next