اسلامى تمدن ميں علوم كى پيش رفت



زيد بن على بن الحسين (ع) سے منسوب '' المجموع'' (3) يحيى بن حسين (98_ 245قمري) كى جامع الاحكام فى الحلال و الحرام احمد بن يحيى المرتضى (840 _ 775قمري) كى البحر الزخار، ابراہيم بن محمد كى الروض فى الحامل شرح الكافل حسن بن احمد (متوفى 1048) كى ضوء النہار فى شرح الازہار اور محمد بن على الشوكانى (متوفى 1221)

---------------------------------

1)رجوع كيجئے : موسوعة الفقہ الاسلامى ج 1 ص 32 ، صبحى الصالح ، انظم الاسلامية ، نشا تہا و تطورہا ص 207 ، صبحى رجب محمصانى ، فلسفة التشريع فى الاسلام ج 5 ص 69 _70_

2)عبدالكريم زيدان، المدخل لدراسة الشريعة الاسلامية ، بيروت ج 11 ص 148_

3) سابقہ ما خذ_

كى الدرر البھية والسيل الجرار و نيل الاوطار (1) (زيدى مذہب سے كافى عرصہ كے بعد ہم داود بن على الظاہرى سے منسوب ظاہرى مذہب كا نام لے سكتے ہيں كيونكہ اسكے پيروكار بہت ہى كم تھے اور آج تقريباً موجود نہيں ہيں اس مذہب كى بنيادى فقہى كتا ب'' المحلى '' ہے كہ جسے ابن حزم ظاہرى نے تحرير كيا اس مذہب كے استحكام اور بقاء كا باعث تھى اسى شخص كى خدمات جانى گئيں (2)

 

5_ اصول

اسلامى علوم ميں وہ علم كہ جو اصلى منابع اور مصادر سے اسلامى احكام اور قوانين كے استنباط كيلئے تدوين ہوا علم اصول ہے يہ علم وجود ميں آنے كے بعد سے اب تك نو مراحل سے گزرا:_

1)وجود ميں آنے كا دور: اس دور ميں اس علم كى تدوين اور اسكے مقدمات بيان كرنے كيلئے سب سے پہلى كوششيں ہوئيں_ شيعہ محققين كى رائے كے مطابق اس علم كے خالق امام باقر (ع) اور امام صادق (عليہما السلام ) ہيں _ اگر چہ عصر حاضر كے كچھ محققين كا خيال ہے كہ اصلى قواعد كا سادہ انداز ميں استعمال صدر اسلام سے ہى رائج تھا(3)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 next