اسلامى تمدن ميں علوم كى پيش رفت



6)محمد بن ابراہيم عطا، تذكرة الاولياء ،محمد استعلامى كى كوشش كے ساتھ ، تہران_

7)جلال الدين محمد بن محمد مولوى ، مثنوى معنوي، تصحيح و ترجمہ رينو الاولين ينكلسون، تہران_

8)رينو اور نيكلسون، سابقہ ما خذص 4 _ 32_

120 33 سال كى عمر ميں قتل كرديا گيا يہ واقعہ حسين بن منصور حلاج كے قتل كے بعد اسلامى تصوف كى تاريخ ميں انتہائي جانگداز واقعہ شمار ہوتاہے(1)

اسى صدى ميں اس قسم كے خشك تعصب كا ايك اور مظاہرہ ايران كے مشہور فلسفى شہاب الدين سہروردى كے قتل كى شكل ميں سامنے آيا وہ 549 قمرى ميں سہرورد زنجان ميں پيدا ہوئے اور 587 قمرى ميں صلاح الدين ايوبى كے حكم اور حلب شہر كے متعصب لوگوں كے بھڑكانے پر اٹھتيس سال كى عمر ميں قتل ہوئے ساتويں صدى ہجرى ميں سہروردى كا مكتب تشكيل پايا اسى صدى ميں تصوف وجد اور حال كے مرحلہ سے '' قال'' كے مرحلہ تك پہنچا اور علمى فلسفى صورت ميں سامنے آنے لگا (2)

آٹھويں صدى ميں سہروردى ØŒ ابن عربى اور ابن فارض كا عرفانى مكتب شہرت پانے لگا اور تصوف اور عرفان آپس مخلوط ہوگئے_ عرفانى علوم اور خانقاہوں كى راہ Ùˆ رسم كو ايك جگہ پڑھايا جانے لگا اسى صدى ميں ايران ÙƒÛ’ عظيم ترين عارف اور سخن سرا حافظ شيرازى پيدا ہوئے اسى طرح شيخ صفى الدين اردبيلى (735 _ 650 قمري) ØŒ ابوالوفاء (متوفى 835 قمري) زين الدين ابوبكر تايبادى (متوفى 791) اور زين الدين ابوبكر محمود خوافى (متوفى 838 قمري) كہ جو ايران ÙƒÛ’ آٹھويں صدى اور نويں صدى ÙƒÛ’ آغاز ميں بزرگ عرفا ميںشمار ہوتے تھے ظاہر ہوئے يہ سب سہرورديہ طريقت ÙƒÛ’ پيروكار اور شيخ نور الدين عبدالرحمان قريشى مصرى ÙƒÛ’ مريد تھے  _ اس دور ÙƒÛ’ اور اسكے ÙƒÚ†Ú¾ عرصہ بعد ÙƒÛ’ بڑے عرفاء ميں سے جامع الاسرار ÙƒÛ’ مصنف سيد حيدر آملي، علاء الدين سمنانى ( 736 _659 قمري) گلشن راز ÙƒÛ’ مصنف شيخ محمود شبسترى (متوفى 720 قمري) نعمت اللہى سلسلہ ÙƒÛ’ بانى شاہ نعمت اللہ ماہانى كرمانى المعروف شاہ نعمت اللہ ولى اور مختلف كتب اور عرفانى نظموں ÙƒÛ’ خالق نور الدين عبدالرحمان جامى (متوفى 912 قمري) قابل ذكر ہيں تصوف Ù†Û’ در حققت آٹھويں صدى ہجرى ميں اپنے كمال ÙƒÛ’ تمام مراحل Ø·Û’ كرليے تھے كيونكہ اس تاريخ ÙƒÛ’ بعد يہ زوال كاشكار ہوا (3)

------------------------------

1)زين الدين كيائي ناد ، سابقہ ما خذص 42 _131_

2)قمر گيلانى ، فى التصوف الاسلامي، مفہومہ و نظورہ و اعلامہ ، بيروت_

3)زين الدين كيانى ناد ، سابقہ ما خذص 2 ، 231_



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 next