اسلامى تمدن ميں علوم كى پيش رفت



ناصر نے فتوت ناصرى كے طريقہ كو سلجوقيان كى رومى مملكت ميں رواج ديا _ عثمانيوں نے بھى طاقت اور حكومت تك پہنچے كيلئے ''اَخي'' اور اناطولى كے اہل فتوت كو پل كے طور پر استعمال كيا_

اہل فتوت ÙƒÛ’ ''اخيوں ''كا شيخ صفى الدين اردبيلى ÙƒÛ’ گرد موجود ہونا اور شاہ اسماعيل صفوى كا اپنے تركى اشعار ÙƒÛ’ ديوان ميں اپنے مددگاروں اور تابعين كيلئے عنوان ''اخى ''كا استعمال فتيان، قزلباشوں اور شيعوں ÙƒÛ’ درميان رابطے سے بڑھ كر ان لوگوں ÙƒÛ’ حكومتى انتظامى امور ميں ناقابل انكار سياسى اور معاشرتى كردار كو ظاہر كرتاہے  _ خصوصاً يہ كہ وہ كسوت (صوفيا كا خاص لباس ) پوش اور پاكيزہ صوفيوں يعنى شاہ ÙƒÛ’ فدائيوں ميں سے شمار ہوتے تھے(2)

ايرانى خاندانوں كے ايران پر حكومت كے دوران عيار لوگ كشتى كرنے والے پہلوانوں كے بھيس ميں سلاطين كے دربار ميں موجود ہوتے تھے يافوج ميں جنگجو كى صورت ميں اپنے وطن كى خدمت ميں مشغول تھے_ اور جب غير ايران پر قابض ہوئے تو يہ عيارى شكل و شمائل ميں انكے ساتھ جہاد كرتے جيسا كہ منگولوں كے تسلط كے آخرى دور ميں عياروں كى جماعت نے عبد الرزاق بن خواجہ شہاب الدين بيہقى كى سربراہى ميں قيام كيا اور سربداران كى تحريك كو وجودميں لائے_ يہ لوگ اپنے آپ كو شيعوں اور حضرت على (ع) كے جانثاروں ميں شمار كرتے تھے اور فتيان كے مكتب پر عياروں كى ماند عمل پيرا ہوكر لڑتے تھے_

مشہور ہے كہ چنگيز خان نے كسى كو سلسلہ كبرويہ كے چھٹى اور ساتويں صدى كے مشہور عارف اور بزرگ صوفى شيخ نجم الدين كبرى كے پاس (اس پيغام كے ساتھ) بھيجا كہ : '' ميں نے حكم دياہے كہ خوارزم ميں قتل

---------------------------------

1)جواد مصطفي، مقدمة الفتوة ، تاليف ، ابن عمار حنفى بغدادي، ہانرى كوربن، سابقہ ما خذص 183_

2)عباس اقبال آشتياني،فتوت و خلافت عباسي، محلہ شرق، دورہ يكم ، ش خرداد 1310 ص 105 ،101_

3)صالح بن جناح، كتاب الاب والمروة ص 9 _ 79_

عام كيا جائے آپ وہاں سے باہر آجائيں تا كہ قتل نہ ہوں ، تو شيخ نے جواب ديا ''ميں خوشحالى كے اسى سالوں ميں خوارزميوں كے ساتھ تھا اور سخت حالات ميں ان سے دور ہونا بے مروتى ہے ''وہ 618 قمرى ميں خوارزم ميں شہيد ہوئے اپنے زمانہ كے بڑے عياروں اور صوفيوں ميں سے تھے اور انكا منگولوں كے ساتھ مقابلہ بہت معروف ہوا (1)

ساتويں سے نويں صدى تك چنگيز اور تيمور كى اولاد ايران پر قابض تھى تو عيارى كى عربوں كے تسلط كے دور كى مانند شہرت اور طاقت تھى ہر جگہ عياروں كى غير ايرانى حاكموں كے ساتھ جنگ كا تذكرہ تھا (2)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 next