حقوق نسواں کے دفاع کيلئے لازمي اصول



گھرانہ ، کلمہ طيبہ يا پاکيزہ بنياد

گھرانہ، کلمہ طيبہ ١ کي مانند ہے اور کلمہ طيبہ کي خاصيت يہ ہے کہ جب يہ وجود ميں آتا ہے تو مسلسل اس کے وجود سے خير وبرکت اورنيکي ملتي رہتي ہے اوروہ اپنے اطراف کي چيزوں ميں نفوذ کرتا رہتا ہے ۔ کلمہ طيبہ وہي چيزيں ہيں کہ جنہيں خداوند متعال نے انسان کي فطري ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کي صحيح بنيادوں کے ساتھ اُسے تحفہ ديا ہے ۔ يہ سب کلمہ طيبہ ہيں خواہ وہ معنويات ہوں يا ماديات ٢ ۔

گھرانہ ، انساني معاشرے کي اکائي

جس طرح ايک انساني بدن ايک اکائي ’’سيل ‘‘ يا ’’خليے‘‘ سے تشکيل پاتا ہے اور ان خليوں کي نابودي ،خرابي اور بيماري خودبخود اور فطري طور پر بدن کي بيماري پر اختتام پذير ہوتي ہے ۔ اگر ان اکائيوں ’’خليوں‘‘ ميں پلنے والي بيماري بڑھ جائے تو خطرناک شکل ميں بڑھ کر پورے انساني بدن کيلئے خطرے کا باعث بن سکتي ہے ۔ اسي طرح انساني معاشرہ بھي اکائيوں سے مل کر بنا ہے جنہيں ہم ’’گھرانہ ‘‘ کہتے ہيں اور گھرانہ انسان کے معاشرتي بدن کي اکائي ہے ۔ جب يہ صحيح و سالم ہوں گے اور صحيح اور اچھا عمل انجام ديں گے تو معاشرے کا بدن بھي يقينا صحيح و سالم ہوگا۔ ٣

-------------

١ سورہ ابراہيم کي آيت ٢٤ کي طرف اشارہ ہے کہ ’’اللہ تعاليٰ نے کلمہ طيبہ کي مثال پيش کہ ہے کہ جيسے ايک شجر طيبہ کہ جس کي جڑيں زمين ميں مستحکم ہوں اور شاخيں آسمان پر پھيلي ہوئي ہوں ۔۔۔۔‘‘ ٢ خطبہ نکاح 6/3/2000

٣ خطبہ نکاح 29/5/2002

اچھا گھرانہ اور اچھا معاشرہ

اگر کسي معاشرے ميں ايک گھرانے کي بنياديں مستحکم ہوجائيں،مياں بيوي ايک دوسرے کے حقوق کا خيال رکھيں ،آپس ميں خوش رفتاري،اچھے اخلاق اور باہمي تعاون سے پيش آئيں، مل کر مشکلات کو حل کريں اوراپنے بچوں کي اچھي تربيت کريں تو وہ معاشرہ بہتر صورتحال اور نجات سے ہمکنار ہوگا اور اگر معاشرے ميں کوئي مصلح موجود ہوتو وہ معاشروں کي اصلاح کرسکتا ہے ۔ ليکن اگر صحيح و سالم اور اچھے گھرانے ہي معاشرے ميں موجود نہ ہوں تو کتنے ہي بڑے مصلح کيوں نہ آجائيں وہ معاشرے کي اصلاح نہيں کرسکتے ۔ ١

ہر وہ ملک جس ميں گھرانے کي بنياديں مستحکم ہوں تو اُس ملک کي بہت سے مشکلات خصوصاً اور اخلاقي مشکلات اُس مستحکم اورصحيح و سالم گھرانے کي برکت سے دور ہوجائيں گے يا سرے ہي سے وجود ميں نہيں آئيں گي۔٢



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 next