حقوق نسواں کے دفاع کيلئے لازمي اصول



گھرانہ ، سکون اور اصلاح کا مرکز

انساني معاشرے ميں گھرانہ بہت اہميت اور قدر وقيمت کا حامل ہے ۔ آنے والي نسلوں کي تربيت اور معنوي،فکري اور نفسياتي لحاظ سے صحيح و سالم انسانوں کي پرورش کيلئے گھرانے کے فوائد تک نہ کوئي پہنچ سکتا ہے اور نہ ہي کوئي چيز تعليم و تربيت کے ميدان ميںگھر و گھرانے کي جگہ لے سکتي ہے ۔ جب خانداني نظام زندگي بہتر انداز ميں موجود ہو تو ان کروڑوں انسانوں ميں سے ہر ايک کيلئے ديکھ بھال کرنے والے (والدين جيسے دو شفيق موجود) ہميشہ ان کے ہمراہ ہوں گے کہ جن کا کوئي نعم البدل نہيں ہوسکتا۔ ٤

’’گھرانہ‘‘ايک امن و امان کي وادي محبت اور پُر فضا ماحول کا نام ہے کہ جس ميں بچے اوروالدين اس پُر امن ماحول اور قابل اعتماد فضا ميں اپني روحي و فکري اور ذہني صلاحيتوں کو بہتر انداز ميں محفوظ رکھتے ہوئے اُن کي پرورش اور رُشد کا انتظام کرسکتے ہيں ۔ ليکن جب خانداني نظام کي بنياديں ہي کمزور پڑجائيں تو آنے والي نسليں غير محفوظ ہوجاتي ہيں ۔ ٥

انسان تربيت، ہدايت اور کمال وترقي کيلئے خلق کيا گيا ہے اور يہ سب اہداف صرف ايک پر امن ماحول

------------

١ خطبہ نکاح 20/5/2000

٢ خطبہ نکاح 1/2/1993

٣ خطبہ نکاح 12/3/2000

٤ خطبہ نکاح 25/5/2000

٥ خطبہ نکاح 9/3/1997



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 next