پیغمبر اسلام(ص) کا جوانوں کے ساتھ سلوک (دوسرا حصه)



نا چاقی پائی جا نے والے گھرانوں میں پرورش پانے والے بچوں میں خود کشی کا احتمال دوسرے گھرانوں کی نسبت سات گناہ زیادہ ہو تاہے ۔یہ بچے اپنی عمر کے بچوں سے چوبیس گناہ زیادہ جنسی خواہشات میں مبتلا ہوتے ہیںاور مشاہدہ کیا گیا ہے کہ امریکہ میں ٧٦ فیصدی جرائم پیشہ بچے ایسے ہی خاندانوں میں پیدا ہوئے ہیں ۔

گیارہ سے بیس سال کی عمر کے بچوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے باپ میں سے ٦٣ فیصدوہ قاتل تھے کہ جنہوں نے اپنے باپ کو ماں کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھا تھا!!

کنیڈا کی خواتین کی منزلت سے مربوط قومی مشاورتی کونسل نے ١٩٩٣ء کی اپنی سالانہ رپورٹ میں یہ لکھا ہے :

کنیڈا میں ہر ١٧ منٹ میں ایک عورت زنابالجبر کا شکار ہوتی ہے اور ٢٥ فیصدی کنیڈائی عورتیں اپنی زندگی میں زنائے بالجبرکی شکار ہوتی ہیں اورکنیڈا کے معاشرہ میں عورتوں کی عصمت دری کرنے والے ٥٠ فیصدی مرد شادی شدہ ہو تے ہیں اور محترم شمار

..............

١۔روز نامہ اطلاعات ۔شمارہ :٦٥ ١١٧

ہوتے ہیں ۔عصمت دری کے٤٩ فیصدی یہ واقعات دن دہاڑے ہو تے ہیں، عصمت دری کا شکار ہونے والی٨٠ فیصد عورتوں کی عمر ١٤ سال سے ٢٤ سال تک ہے ۔

١٩٩٣ء میں کنیڈا کی یونیور سٹیوں اور کالجوں میں ٨ئ٢٦ فیصدی لڑ کیوں کے ساتھ طالب علموں نے زنا بالجبر کیا ہے ،اور ان میں سے ٦ئ١٣ فیصدی لڑ کیوں کے ساتھ نشہ کی حالت میں زنا بالجبر انجام پایا ہے ۔

ہر تین عورتوں میں سے ایک عورت کی اورہر چھ لڑ کوں میں سے ایک لڑ کے کی ١٨ سال کی عمر تک عصمت دری کی جاتی ہے اور اس جرم کے مرتکب٩٨ فیصدی جوان ہیں!!

دس سال سے کم عمر لڑکیوں اور لڑ کوں میں سے ٨٠ فیصد بچے اپنے باپ کے توسط سے عصمت دری کے شکار ہوتے ہیں اور اسی صورت میں باپ اور بیٹی کے درمیان جنسی روابط روز بروز بڑھتے جارہے ہیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 next