پیغمبر اسلام(ص) کا جوانوں کے ساتھ سلوک (دوسرا حصه)



علی ابن ابیطالب علیہ اسلام

نوجوانوں میں سے ایک شخصیت جو ابتداء سے آخر تک رسول خد ا(صلی الله علیه و آله وسلم)کی خدمت میں فرائض انجام دیتی رہی وہ حضرت علی علیہ السلام ہیں ۔ آپ تمام میدانوں میں فعّال طریقہ سے حاضر تھے اوررسول خدا(صلی الله علیه و آله وسلم)کے محبوب تھے اور اسلام کے آغاز سے ایک جان نثار سپاہی شمار ہوتے تھے ۔

علی علیہ السلام، حضرت ابوطالب کے بیٹے اور سب سے بڑے اور مشہور قبیلہ قریش سے تعلق رکھتے تھے ۔ آپ کی والدہ فاطمہ بنت اسدابن عبد مناف تھیں ۔ وہ خاندان بنی ہاشم کی ایک محترم اور عظیم خاتون تھیں ۔ اس لحاظ سے علی علیہ السلام پہلے بچہ تھے جو ماںباپ دونوں کی جانب سے ہاشمی تھے ۔(١٣٠)

علی علیہ السلام معجزانہ طور پرخانہ کعبہ میں پیدا ہو ئے ۔اور یہ فضیلت کسی اور کو حاصل نہیں ہوئی ۔ آپ ولادت کے بعد تین دن تک کعبہ کے اندر رہے ۔ اس کے بعد آپ کی والدہ آپ کو گود میںلئے ہو ئے کعبہ سے باہر آئیں ۔(١٣١)

حضرت علی علیہ السلام کے والد حضرت ابوطالب نے اسلام کے بحرانی حالات میں پیغمبر اسلام(صلی الله علیه و آله وسلم)کا دفاع کیا ، جب کہ تمام لوگ آنحضرت(صلی الله علیه و آله وسلم)کے خلاف متحد ہو چکے تھے ۔

..............

١١٣٠۔ تاریخ انبیاء ج ١، ص ٧٦بحار الانوار ج ٣٥، ص ٦٨، شرح نہج البلاغہ حدیدی، ج ١، ص ٦

١٣١۔ مستدرک حا کم، ج ٣، ص ٤٨٣۔ کفایہ المطالب، ص٢٦٠، الغدیر ، ج ٦، ص ٢٢

 

یہاں تک کہ بعثت کے دسویں سال حضرت ابوطالب اور آنحضرت کی شریک حیات حضرت خدیجہ اس دنیا سے رحلت کر گئیں ۔ اس سال کانام ''عام الحزن'' رکھا گیا ۔ حضرت ابوطالب نے پیغمبر اسلام کی ٨ سال کی عمر سے آپ(صلی الله علیه و آله وسلم)کی سرپرستی اپنے ذمہ لے لی تھی ۔ حضرت ابوطالب کی وفات کے وقت حضرت علی علیہ السلام کی عمر ٦ سال تھی اور آپ(صلی الله علیه و آله وسلم)اسی وقت علی علیہ السلام کو اپنے گھر لے آئے ۔ چنانچہ حضرت علی نے آنحضرت(صلی الله علیه و آله وسلم)کے گھر میں آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) کی سرپرستی میں پرورش پائی ۔(١٣٢)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 next