پیغمبر اسلام(ص) کا جوانوں کے ساتھ سلوک (دوسرا حصه)



بستر رسول(صلی الله علیه و آله وسلم)پر علی علیہ السلام کی جان نثاری

بعثت کے تیرھویں سال قریش کے سرداروں نے ایک سازش کے تحت پیغمبر اسلام(صلی الله علیه و آله وسلم)کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ اس کام کے لئے ہر قبیلہ سے ایک شخص کاانتخاب کیا، تاکہ رات کے وقت آنحضرت(صلی الله علیه و آله وسلم) پر حملہ کرکے آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) کو شہید کرڈالیں ۔ رسول خدا(صلی الله علیه و آله وسلم)نے علی علیہ ال

السلام سے اپنے بستر ا پر سونے کو کہا تاکہ دشمن یہ نہ سمجھ سکیں کہ پیغمبر اسلام(صلی الله علیه و آله وسلم)ہجرت کر گئے ۔

حضرت علی علیہ السلام کی عمر اس وقت ٢٣ سال تھی، آپ نے رسول خدا(صلی الله علیه و آله وسلم)کی خواہش کو دل سے قبول کیا اور آنحضرت(صلی الله علیه و آله وسلم)کے بستر پر سو گئے ۔ رسول خدا(صلی الله علیه و آله وسلم)شہر سے باہر نکل کر مکہ کے نزدیک واقع غارثور میں تشریف گئے ۔اس رات کے آخری حصہ میں چالیس افراد نے رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)کے گھر پر حملہ کیا اور رسول خدا(صلی الله علیه و آله وسلم) کے بسترپر علی علیہ السلام کو پایا ۔(١٣٦)

..............

١٣٤۔ شعرائ٢١٤، تفسیر فرات ، ص ١١٢

١٣٥۔ احقاق الحق ج ٦، ص ٤٤٩، بحار الانوار، ج ٣٨، ص ٢٤٤، مناقب ابن شہر آشوب ، ج ٢،ص ١٨٠، کنزالعمال ، ج ٦، ص ٣٩٧

١٣٦۔ احقاق الحق، ج ٣، ص ٢٦ و ج ٦، ص ٤٧٩۔ بحار الانوار ج ١٩، ص ٦٠۔ سیرہ حلبیہ ج ٢، ص ٢٦

 

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 next