پیغمبر اسلام(ص) کا جوانوں کے ساتھ سلوک (دوسرا حصه)



جنگ بدر

تاریخ اسلام میںحق وباطل کا پہلا معر کہ جنگ بدر تھا ۔یہ جنگ ٢ہجری میں کفارمکہ کے سرداروں اور اسلام کے سپاہیوں کے درمیان بدر نامی جگہ پر واقع ہوئی ۔بدر کا مقام مدینہ سے ٢٨ فرسخ دور اور بحر الاحمر سے چھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔کفّارکا لشکر ایک ہزار سے زائد افراد پر مشتمل تھا اور سب کے سب جنگی ساز وسامان سے مسلح تھے ۔لیکن رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)کی فوج صرف ٣١٣ سپاہی تھے ۔اس جنگ میں لشکر کفّارکے تین نامور پہلوان عتبہ،اس کا بھائی شیبہ اوراس کا بیٹا ولید ،علی علیہ السلام، جناب حمزہ اورجناب عبیدہ کے ہاتھوں قتل ہوئے ۔اس جنگ میں علی علیہ السلام کی عمر ٢٥ سال تھی ۔(١٣٧)

 

جنگ احد

جنگ بدر کے ایک سال بعد،مشرکین نے اپنی فوج کو نئے سرے سے منظم اور مسلح کر کے مختلف قبیلوں سے تین ہزار جنگجو ابو سفیان کی سرکردگی میںروانہ کئے اور تمام جنگی سازوسامان سے لیس ہو کر اس فوج نے مدینہ سے ایک فرسخ کی دوری پر کوہ احد کے دامن میں پڑائو ڈالا ۔رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)نے سات سو سپا ہیوںپرمشتمل ایک فوج کے ساتھ ان کا مقابلہ کیا ۔آنحضرت(صلی الله علیه و آله وسلم)نے عبد اللہ ابن جبیر کی سر کرد گی میںپچاس تیراندازوں کو لشکر اسلام کے پیچھے ایک پہاڑ کے درہ پر مامور کیا اور حکم دیاکہ اس جگہ کو کسی بھی حالت میں نہ چھوڑیں ۔

لشکر کفّارسے ، طلحہ ا بن ابی طلحہ، ابو سعید ا بن طلحہ، حرث ا بن ابی طلحہ، ابوعزیز ا بن طلحہ، عبد اللہ ابن ابی جمیلہ او رارطات ابن سر جیل نامی کئی پہلوان با لترتیب میدان کارزار میں

..............

١٣٧۔ احقاق الحق، ج ٨، ص ٣٥٢۔ بحار الانوار ، ج ٤١ ، ص ٨٠۔ ارشادمفید ، ج ١، ص ٦٢

آئے اور یہ سب، ٢٦ سالہ نوجوان حضرت علی علیہ السلام کے ہاتھوں قتل کئے گئے ۔ اسلام کے سپاہی جنگ کی ابتدا ء میں فتحیاب ہو ئے ۔ لیکن تیراندازوں کے درہ کو چھوڑنے کی وجہ سے خالدا بن ولید کی سرکردگی میں دشمن کے سواروں نے مسلمانوں پر حملہ کر دیا اور انھیں شکست دیدی ۔ اس جنگ میں ستر مسلمان شہید ہوئے، جن میں حضرت حمزہ بھی تھے ۔ بعض سپاہیوں ، من جملہ علی نے رسول خدا کا مشکل سے دفاع کیا ۔ علی علیہ السلام کے بدن پر اس جنگ میں ٩٠ زخم آئے، اسی جنگ میں یہ آسمانی آواز سنی گئی'' لافتی الا علی لا سیف الا ذولفقار'':''علی علیہ السلام کے علاوہ کوئی جوان نہیں اور ذوالفقار کے علاوہ کوئی تلوار نہیں (١٣٨)''۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 next