پیغمبر اسلام(ص) کا جوانوں کے ساتھ سلوک (دوسرا حصه)



مصعب ا بن عمیر تاریخ اسلام کے ایک دلاور جوان اور نمایاں فرد شمار ہوتے ہیں ۔ وہ ایک انتہائی خوبصورت ، با حیا، باہمت اور دلاور جوان تھے ۔ ان کے ماں باپ ان سے انتہائی محبت کرتے تھے ۔ وہ مکہ میں ایک محترم شخصیت شمار ہوتے تھے اور عمدہ لباس پہنتے تھے اور اچھی زندگی گزارتے تھے(١٤٥) ۔

مصعب ا بن عمیر، رسول خدا(صلی الله علیه و آله وسلم) کے بیانات کے دلدادہ ہوچکے تھے انہوں نے رسول خدا(صلی الله علیه و آله وسلم)کے پاس نشت برخاست اور قرآن مجید کی تلاوت سننے کے نتیجہ میں مخلصانہ طور پر اسلام کو قبول کرلیا ۔ اس وقت مکہ میں اسلام قبول کرنا سب سے بڑا جرم شمار

ہوتا تھا ۔ اس لئے اس کا اظہار بہت مشکل تھااور بہت سے لوگ اپنے اسلام کو مخفی رکھتے تھے،ان میں سے ایک مصعب ابن عمیر تھے، یہاں تک کہ ان کے ماں باپ کو معلوم ہوا اور انہوں نے انھیںگھر میں قید کر لیا ۔لیکن وہ بھاگ نکلے اور دوسرے مسلمانوں کے ہمراہ حبشہ چلے گئے اور ایک مدت کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واپس مکہ لوٹے ۔

عقبہء اولیٰ میں ایک چاندنی رات میں مدینہ کی اہم شخصیتوں میں سے بارہ افراد نے مکہ آکر رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)سے ملاقات کی اور مسلمان ہوگئے ۔جب یہ گروہ واپس مدینہ لوٹنا چاہتا تھا توان میں سے دو افراد ،اسعد ابن زرارہ وزکوان ابن عبد قیس نے رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)سے درخواست کی ،کہ کسی کو اپنے نمائندے کے طور پر ہمارے ساتھ مدینہ بھیجدیں

..............

١٤٥۔ الاعلام زرکلی ، ج ٧، ص ٢٤٨

تاکہ وہ لوگوں کو قرآن سکھائے اور انھیں اسلام کی طرف دعوت دے ۔(١٤٦)

چونکہ پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله وسلم)کو ایک سنہرا موقع ملا تھا،اس لئے آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) کو چاہئے تھا کہ ایک ایسے نما یندہ کو روانہ کریں جو عالمانہ طرز سے لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دے،تاکہ وہ اسلام کو قبول کرلیں لہذااس نمایندکوہر لحاظ سے شائستہ اور تجربہ کار ہو نا چاہئے تھا ۔

اس زمانہ میں،مدینہ،جزیرةالعرب کے اہم شہروں میںشمار ہوتا تھا اس میں اوس وخزرج نامی دو مشہور اوربڑے قبیلے رہتے تھے اور ایک دوسرے سے دشمنی اورکینہ رکھتے تھے اور سالہا سال سے آپس میں لڑ رہے تھے ۔

پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله وسلم)نے تمام مسلمانوں اور اصحاب میں سے مصعب ابن عمیر کو اس کام کے لئے مدینہ روانہ کیا اور فر مایا :''اسعد ابن زرارہ کے ہمراہ مدینہ چلے جاؤ۔''



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 next