پیغمبر اسلام(ص) کا جوانوں کے ساتھ سلوک (دوسرا حصه)



مصعب، جواچھی طرح قرآن مجیدسیکھ چکے تھے،جوانی کے جوش وجذبہ کے ساتھ مدینہ پہنچے اور خلوص نیت کے ساتھ تبلیغ کے لئے سعی وکوشش کرنے لگے ۔وہ مدینہ میں قبیلہء خزرج کے ایک سردار اسعد کے گھر میں ساکن ہوئے اور اپنے میز بان کے ہمراہ قبیلہء اوس کے سر براہ سعد ابن معاذ کے گھر گئے اور انھیں اسلام کی دعوت دی اور وہ مسلمان ہوگئے ۔ اسی طرح اسید بن حُضیربھی مصعب کے ذریعہ مسلمان ہوئے ۔دلا ور جوان مصعب نے مدینہ کے اپنے سفر میں اپنی ذمہ داری اچھی طرح انجام دی ۔وہ پہلے شخص تھے جنہوںنے مدینہ میں نماز جمعہ وجماعت قائم کی اور نمایاںافتخار حاصل کیا ۔(١٤٧)

مصعب کی مئوثر فعالیت اورکا میاب تبلیغ کے نتیجہ میں پیغمبر اسلام(صلی الله علیه و آله وسلم)کے لئے

..............

١٤٦۔حلیة الاولیاء ج١ ،ص١٠٦

١٤٧۔طبقات ابن سعدج٣،ص٨٢۔الاصابة ج٣،ص٤٠ حلیة الاولیاء ج١،ص١٠٦

شہر مدینہ میںآنے کے مواقع فراہم ہوئے اور وہاں کے لوگ دل کھول کر پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله وسلم)اور آپ(صلی الله علیه و آله وسلم)کے پیرئوں کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہوگئے ۔یہ کام مصعب کی دور اندیشی ،تقویٰ،فضلیت اور علم و بصیرت سے انجام پایا،کیونکہ اسی کی وجہ سے مدینہ کے زن ومرد ،پیر وجوان ،قبائل کے سردار اورعام لوگوں نے ان کی باتوں کو مان کر ان سے قرآن مجید سیکھا اوردین اسلام کو قبول کیا اوراپنے دلوں سے ایک دوسرے کے خلاف موجود دیرینہ دشمنیوں کو دور کرکے آپس میں بھائی بھائی بن گئے اور پورے خلوص دل سے نماز جمعہ و جماعت میں شرکت کرتے تھے ۔

پیغمبر خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)کے مدینہ میں داخل ہونے کے بعد ،مصعب نے بدر اور احد کی جنگوں میں شرکت کی ۔جنگ احد میں انہوں نے پیغمبر (صلی الله علیه و آله وسلم)کے علمدار کی حیثیت سے ذمہ داری نبھائی اور آخر کاراس جنگ میں شہید ہوئے اور پیغمبر اسلام(صلی الله علیه و آله وسلم)کے چچا حضرت حمزہ کے پہلو میں سپرد خاک ہوئے ۔(١٤٨)

 

مکہ کے گور نر،عتاب ابن اسید

مکہ ٨ ہجری میں کسی خونریزی کے بغیراسلام کے سپاہیوں کے ہاتھوں فتح ہوا ۔ فتح مکہ کے فوراً بعد جنگ حنین کا واقعہ پیش آیا ۔رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)اور آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) کے ساتھی مکہ کو ترک



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 next