بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم) کا سلوک

محمد علی چنارانی


حضرت علی علیہ السلام نے فر مایا:

''جس شخص کے یہاں کوئی بچہ ہو اسے اس کی تربیت میں اس کے ساتھ بچے جیسا

بر تائو کرنا چاہئے ۔(٨٣)

 

پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله وسلم)کا بچوں کے ساتھ کھیلنا

رسول اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم)اپنے بچوں،امام حسن و امام حسین علیھماالسلام کے ساتھ کھیلتے تھے ۔اس سلسلہ میں بہت سی روایتیں نقل کی گئی ہیں،ہم یہاں ان میں سے چند روایتیں بیان کرتے ہیں:منقول ہے کہ

''پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم)ہر روز صبح اپنے بچوں اور ان کی اولاد کے سروں پر دست شفقت پھیرتے تھے اور حسین علیہ السلا م کے ساتھ کھیلتے تھے ۔(٨٤)''

یعلی ا بن مرّہ کہتا ہے:

''رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)کی( ایک دن کہیں )دعوت تھی ،ہم بھی آنحضرت (صلی الله علیه و آله وسلم)کے ہمراہ تھے، ہم نے دیکھا کہ امام حسن علیہ السلام کوچہ میں کھیل رہے ہیں ۔پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم)نے بھی انھیں دیکھا ،اور آپ (صلی الله علیه و آله وسلم) لوگوں کے سامنے دوڑتے ہوئے امام حسن علیہ السلام کی طرف گئے اور ہاتھ بڑھا کر انھیں پکڑ نا چاہا۔لیکن بچہ ادھراُدھر بھاگ رہا تھا اور اس طرح رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)کو ہنساتاتھا،یہاں تک کہ رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)نے بچے کو پکڑ لیا اور اپنے ایک ہاتھ کو امام حسن علیہ السلام کی ٹھوڑی پر اور دوسرے ہاتھ کوان کے سر پر رکھ کر اپنے چہرے کو ان کے چہرے سے ملاکرچومتے ہوئے فرمایا:حسن مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں،جو اسے دوست رکھے گاخدا وند متعال اس کو دوست رکھے گا۔(٨٥)''

لیکن بہت سی روایات میںنقل ہوا ہے کہ یہ واقعہ حسین علیہ السلام کے بارے میں ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 next