اسلامي فرقے اورتقيہ



فقہ شافعی(ت،۲۰۴) ،میں تقیہ وہاں جائز اور مباح ہے، جهاں مجبور ہونے والے کيلئے جائز ہو ؛جيسے: کفر آمیز کلمات کا زبان پر جاری کرنا ، جبکہ اس کا دل ایمان سے پر ہے .شافعی کے نزدیک وہ شخص ایسا ہے جیسا اس نے زبان پر ایسا کوئی کفر آمیز کلمہ جاری ہی نہیں کیا ہے .اس بات کو عطاء بن ابی ریاح (ت۱۱۴ھ)کی طرف نسبت دی گئی ہے جو بڑے تابعین میں سے ایک ہے .(16 )

اسی طرح ابن حجر عسکلانی شافعی (ت۸۲۵ھ) نے بھی مجبور کرنے کی صورت میں تقیہ کرنے اور کفر آمیز الفاظ زبان پر جاری کرنے کی اجازت دی ہے . (17 )

تقیہ کے ایک اور مورد جسے سیوطی شافعی (ت۹۱۱ھ) نے بیان کیا ہے : وہ صراحت کے ساتھ کہتا ہے کہ اگر جب بھی زبان پر کفر کا اظہار کرنے پر مجبور ہوجائے تو اپنی جان بچانے کے خاطر زبان پر کفر کا اظہار کرنا افضل ہے .آگے لکھتا ہے کہ اسی طرح جب بھی مجبور کرے شراب پینے پر ، پیشاب پینے پر ،خنزیر کا گوشت کھانے پر ، دوسرے کے مال تلف کرنے پر، دوسرے کے غذا کھانے پر، جھوٹی گواہی دینے پر، رمضان میں روزہ کھانے پر، واجب نماز کے ترک کرنے پر ،... تو اس کے لئے جائز ہے وہ انہیں انجام دے .ان کی تعبیر یہ ہے کہ ہر وہ چیز جو خدا کی بارگاہ میں توبہ کے ذریعے ساقط ہو سکتی ہے ، اکراہ کے ذریعے بھی ساقط ہوسکتی ہے . (18 )

فقہ حنبلی اورتقیہ

ابن قدامہ حنبلی (ت ۶۲۰ھ) حالت اکراہ میں تقیہ کے مباح ہونے پرتصریح کیا ہے کہ مجبور شخص کا فعل تہدید اور اکراہ کی وجہ سےجائز ہوجائے گا اور مجازات بھی نہیں ہوگا . (19 )

فقہ حنبلی میں تقیہ کے موارد میں ذکر ہوا ہے کہ کفرمیز کلمہ پر اگر اکراہ کیا جائے تو اس کیلئے جائز ہے حنبلی مذہب کے مفسروں نے لکھا ہے :

ابن جوزی نے تصریح کے ساتھ بیان کیا ہے کہ کفر پر مجبور کرنے کی صورت میں تقیہ کرنا جائز ہے .(20 )

احمد بن حنبل (ت۲۴۱ھ) کا اس بارے میں نظریہ یہ ہے کہ اگر مجبور شخص اس فعل کو انجام نہ دے تو اسے قتل کرے گا یا اس کےجسم کا کوئی حصہ کاٹ دے گا ، دونوں صورتوں میں تقیہ کرنا اس کیلئے جائز ہے .

ابن قدامہ کا نظریہ یہ ہے کہ اگر کسی کو کفر آمیز کلمہ کو زبان پر لانے پر مجبور کیا جائے تو تقیہ کرے اور اس پر مرتد کا حکم نہیں لگے گا . ان کا کہنا ہے کہ مالک، شافعی اور ابوحنیفہ کا بھی یہی رای ہے .

ابن قدامہ اپنے نظرئے کی تائید کیلئے قرآن کریم اور سنت نبوی (ص) سے استدلال کرتا ہے . (21 )



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next