اسلامي فرقے اورتقيہ



(6 ) .صحیح بخاری، ج ۸ ص ۳۷ کتاب الادب ، باب المداراۃ مع الناس.

(7 ) . قرافی، الفروق ؛ ج۴ ، ص ۲۳۶.

(8 ) . احیاء علوم الدین ؛ غزالی ،ج ۳،ص ۱۳۷.

(9 ) . صحیح بخاری ، ، کتاب العلم، باب حفظ العلم ،ج۱، ص ۴۱ .

 

امام شافعی اور تقیہ

دو جگہوں پر امام شافعی نے تقیہ کیا ہے اور دونوں مورد ہارون الرشید کے ساتھ اتفاق ہوا:

۱.سارے تاریخ دانوں کے ہاں مشہور ہے کہ امام شافعی نے ایک مدت یمن میں اپنی زندگی گذاری اور یمن کے اکثرلوگ علوی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے . اور شافعی بھی علویوں کی طرف مائل ہوئے اور یہاں سے اس پر قسم قسم کی مشکلات آنا شروع ہوا . یہاں تک کہ ان کے اپنے قبیلے میں وہ شیعہ متہم ہوا . یہ ہارون الرشید کے جاسوسوں پر مخفی نہ رہا ، حماد بربری یمن سے ہارون الرشید کو ایک خط لکھا اور اسے علویوں کی طرف سے احساس خطر دلایا ، اور شافعی کے وجود کو ان کیلئے بہت ہی خطرناک بتایا اور کہا کہ شافعی کی زبان سے جو بات نکلتی ہے وہ تلوار سے زیادہ تیز ہے . اس لئے ہارون نے یہ دستور دیا کہ شافعی کو بعض علوی اکابرین کے ساتھ بغداد بھیجا جائے .جب یہ لوگ بغداد پہونچے تو ہارون نے سارے علویوں کے قتل کا حکم دیا اور بے چون و چرا سب کو قتل کیا گیا . لیکن شافعی نے تقیہ کے طور پر ایک جملہ کہا جو حقیقت پر مشتمل نہیں تھا ، اس نے ہارون سے کہا : کیا میں اس شخص کو ترک کروں جو کہتا ہے ، میں ان کے چچا زاد بھائی ہوں ؟! اور اس شخص کی جانب داری کروں کہ جو کہتا ہے کہ میں اس کا خادم اور غلام ہوں ؟!! (1 )

شافعی کا یہ جملہ مؤثر ہوا اور ان کی جان بچ گئی .

۲. تقیہ کا دوسرا مورد پہلا مورد سے زیادہ واضح تر اور آشکار تر است : ایک دن شافعی کو زنجیروں میں بندھے ہوئے ہارون کے دربار میں لایا گیا .جس میں ان کے کچھ دشمن بھی موجود تھے ؛ جن میں سے ایک بشر مریسی معتزلی (ت۲۱۸ھ)تھا .اس نے حکم دیا کہ شافعی کو اور سخت سزا دی جائے جسے ہارون الرشید سن رہا تھا ؛ شافعی سے کہنے لگا: تو اجماع کا مدّعی ہے کیا کوئی ایسی چیز کا علم ہے جس پر لوگوں کا اجماع قائم ہوا ہو ؟ شافعی نے جواب دیا : اسی امیرالمؤمنین پر لوگوں نے اجماع کیا ہے . جو بھی ان کی مخالفت کرے ، وہ مارا جائے گا ؛ ہارون ہنس پڑے ، پھر حکم دیا کہ زنجیروں کو کھول کر اسے آزاد کر دیا جائے ،پھر ان کو اپنے پاس بٹھاکر ان کا احترام کرنے لگا. (2 )



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next