دقیق شبھات، ٹھوس جوابات

آیةاللہ مصباح یزدی


 

مقصود من از کعبہ و بت خانہ تویی تو

مقصود تویی کعبہ و بت خانہ بہانہ

 

اے خدامیری مراد کعبہ اور بت خانہ سے تو ہی ہے مقصود اور مراد تو ہی ہے کعبہ و بت خانہ تو ایک بہانہ ہے ۔

اس طرح سے پلورالزم کی بحث اجتماعی مسائل میں کثرت پرستی سے شروع ہوتی ہے ا ور پھر آگے چل کرافکار واقدار میں نسبیت کی بحث پیش کی جاتی ہے اور آخر میں یہ بحث انسان کے تمام معارف میں نسبیت تک پہونچ جاتی ہے ۔یہ بات بہت ہی واضح ہے کہ اگر پلورالزم کے نظریہ اور فکر کو قبول کر لیا جائے تو اسلام ، انقلاب ، امام خمینی اور اسلامی افکار واقدار کاپابند رہنا لازم و ضروری نہیں رہ جاتا ہے ؛اور ہر طرح کے اعتقاد ،اعمال اور رفتار نیز تمام اخلاقی برائیوں کی توجیہ آسانی سے کی جا سکتی ہے اور ان تمام چیزوں کو قبول کر سکتے ہیں اس بحث کو جاری رکھتے ہوئے ان تمام مطالب اور باتوں کی تحقیق وتنقید کریں گے اور مسئلہ کی حقیقت کو روشن کریں گے ۔

 

دینی پلورالزم(٢)

پلورالزم کی بحث کو جاری رکھتے ہوئے مناسب ہے کہ اس جلسہ میں سب سے پہلے ان عقلی اسباب و علل کا ذکر کیا جائے جو کہ دینی پلورالزم کے پیدا ہونے میں دخالت رکھتے ہیں 'اس بات سے چشم پوشی کرتے ہوئے کہ ممکن ہے اس فکر کے ہونے میں سیاسی اسباب و علل بھی ہوں ،،کون سا (ان کی نظر میں )منطقی یا عقلی سبب ہے جو اس بات کا موجب اور سبب بنا کہ یہ مسئلہ پیدا ہو ؟ سیاسی اسباب کے علا وہ ممکن ہے یہاں پر کم سے کم دو سبب اس مسئلہ کے پیدا ہونے میں دخالت رکھتے ہوں ۔

پلورالزم کی پیدائش میں نفسیاتی عوامل کا دخل



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 next