حضرت علی علیہ السلام کے مختصر فضائل و مناقب



 

آپ اپنی جود و سخا ،عدالت، زھد،جھاد اور حیرت انگیز کارنامو ں میں اس امت کی سب سے عظیم شخصیت ھیں دنیائے اسلام میں رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے اصحاب میں سے کو ئی بھی آپ کے بعض صفات کا مثل نھیں ھوسکتا چہ جائیکہ وہ آپ کے بعض صفات تک کا مثل ھو ۔آپ کے فضائل و کمالات اور آپ کی شخصیت کے اثرات زمین پر بسنے والے پرتمام مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کے زبان زد عام ھیں ، تمام مو رخین کا اس بات پر اتفاق ھے کہ عرب یا غیرعرب کی تاریخ میں آپ کے بھائی اور ابن عم کے علاوہ آپ کا کو ئی ثانی نھیں ھے ھم ذیل میں آپ(علیه السلام) کے بعض صفات و خصوصیات کو قلمبند کررھے ھیں :

کعبہ میں ولادت

تمام مورخین اورراویوں کا اس بات پر اتفاق ھے کہ آپ(علیه السلام) کی ولادت با سعادت خانہ کعبہ میں ھوئی۔ [1]آپ کے علاوہ کو ئی اور خانہ کعبہ میں نھیں پیدا ھوا ،اور یہ اللہ کے نزدیک آ پ کے بلند مرتبہ اور عظیم شرف کی علامت ھے ،اسی مطلب کی طرف عبد الباقی عمری نے اس شعر میں اشارہ کیا ھے :

 Ø§ÙŽÙ†Ù’ت العلیُّ الذی فوق العُلیٰ رُفِعا          ببطن Ù…Ú©Ø© عند البیت اِذْوُضِعَا

”آپ وہ بلند و بالا شخصیت ھیںجو تمام بلند یوں سے بلند و بالا ھیںاس لئے کہ آپ کی ولادت مکہ میں خانہ کعبہ میں ھوئی ھے “۔

بیشک نبی کے بھائی اور ان کے باب شھر علم کی ولادت اللہ کے مقدس گھر میں ھو ئی تاکہ اس کی چوکھٹ کو جلا بخشے،اس پر پرچم توحید بلند کرے ،اس کو بت پرستی اور بتوںکی پلیدی سے پاک وصاف کرے ، اس بیت عظیم میں ابوالغرباء ،اخو الفقراء ، کمزوروں اور محروموں کے ملجا و ماویٰ پیدا ھوئے تاکہ ان کی زندگی میں امن ،فراخدلی اور سکون و اطمینان کی روح کوفروغ دیں ، ان کی زندگی سے فقر و فاقہ کا خاتمہ کریں ،آپکے پدر بزرگوار شیخ بطحاء اور مو من قریش نے آپ کا اسم گرامی علی(علیه السلام) رکھاجو تمام اسماء میں سب سے بہترین نام ھے۔

اسی لئے آپ اپنی عظیم جود و سخا اور حیرت انگیز کارناموں میں سب سے بلند تھے اور خداوند عالم نے جو آپ کو روشن و منورعلم و فضیلت عطا فرمائی تھی اس کے لحاظ سے آپ اس عظیم بلند مرتبہ پر فائز تھے جس کا تصور بھی نھیں کیا جا سکتا۔

امیر بیان اور عدالت اسلامیہ کے قائد و رھبرنبی کی بعثت سے بارہ سال پھلے تیرہ رجب ۳۰ عام الفیل کو جمعہ کے دن پیدا ھوئے ۔[2]

القاب

امیر حق Ù†Û’ آپ Ú©Ùˆ متعدد القاب سے نوازا جو آپ Ú©Û’ صفات حسنہ Ú©ÛŒ حکایت کرتے ھیں ،آپ  Ú©Û’ القاب مندرجہ ذیل ھیں :

۱۔صدیق [3]

آپ کو اس لقب سے اس لئے نوازا گیا کہ آپ ھی نے سب سے پھلے رسول اللہ کی مدد کی اور اللہ کی طرف سے رسول ر نازل ھونے والی چیزوں پر ایمان لائے ، مولائے کائنات خود فرماتے ھیں :



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next