حضرت علی علیہ السلام کے مختصر فضائل و مناقب



وَاَسَرَّھَافِيْ نَفْسِہِ اِسْرارا۔[39]

”علی(علیه السلام) اس ذات کا نام ھے جس نے حالت رکوع میں زکات دی اور یہ صدقہ آپ(علیه السلام) نے نھایت مخفیانہ انداز میں دیا“۔

اھل بیت(علیه السلام) کے سلسلہ میں نازل ھونے والی آیات

قرآن کریم میں اھل بیت(علیه السلام) کی شان میں متعدد آیات نازل ھو ئی ھیں جن میں ان کے سید و آقا امیر المو منین(علیه السلام) بھی شامل ھیں اُن میں سے بعض آیات یہ ھیں :

۱۔خداوند عالم کا ارشاد ھے :< ذَلِکَ الَّذِی یُبَشِّرُاللهُ عِبَادَہُ الَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ قُلْ لاَاٴَسْاٴَلُکُمْ عَلَیْہِ اٴَجْرًاإِلاَّالْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبَی وَمَنْ یَقْتَرِفْ حَسَنَةً نَزِدْ لَہُ فِیہَاحُسْنًاإِنَّ اللهَ غَفُورٌشَکُورٌ >۔[40]

”یھی وہ فضل عظیم ھے جس کی بشارت پروردگار اپنے بندوں کو دیتا ھے جنھوں نے ایمان اختیار کیا ھے اور نیک اعمال کئے ھیں ،تو آپ کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس تبلیغ رسالت کا کو ئی اجر نھیں چا ہتا علاوہ اس کے کہ میرے اقرباء سے محبت کرو اور جو شخص بھی کو ئی نیکی حاصل کرے گا ھم اس کی نیکی میں اضافہ کر دیں گے کہ بیشک اللہ بہت زیادہ بخشنے والا اور قدر داں ھے “۔

تمام مفسرین اور راویوں کا اس بات پر اتفاق ھے کہ اللہ نے اپنے بندوں پر جن اھل بیت(علیه السلام) کی محبت واجب کی ھے ان سے مراد علی(علیه السلام) ،فاطمہ ،حسن اور حسین علیھم السلام ھیں ،اور آیت میں اقتراف الحسنہ سے مراد اِن ھی کی محبت اور ولایت ھے اور اس سلسلہ میں یھاں پردوسری روایات بھی بیان کریں گے جنھوں نے اس محبت و مودت کی وجہ بیان کی ھے :

ابن عباس سے مروی ھے :جب یہ آیت نازل ھو ئی تو سوال کیا گیا :یارسول (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)اللہ آپ کے وہ قرابتدارکو ن ھیں جن کی آپ نے محبت ھم پر واجب قرار دی ھے؟

آنحضرت  Ù†Û’ فرمایا :”علی(علیه السلام) ،فاطمہ   =اور ان Ú©Û’ دونوں بیٹے “۔[41]

جابر بن عبد اللہ سے روایت ھے :ایک اعرابی نے نبی کی خدمت میں آکر عرض کیا :مجھے مسلمان بنا دیجئے تو آپ نے فرمایا :” تَشْھَدُ اَنْ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہُ لَاشَرِیْکَ لَہُ،وَاَنَّ مُحَمَّداًعَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ“”تم خدا کی وحدانیت اور محمد کی رسالت کی گو اھی دو میں قرابتداروں کی محبت کے علاوہ اور کچھ نھیں چا ہتا “۔

اعرابی نے عرض کیا :مجھ سے اس کی اجرت طلب کر لیجئے ؟رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے فرمایا : ”إِلا َّالْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبَی“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next