حضرت علی علیہ السلام کے مختصر فضائل و مناقب



۱۔ام المو منین ام سلمہ کہتی ھیں :یہ آیت میرے گھر میں نازل ھو ئی جبکہ اس میں فاطمہ ،حسن، حسین اور علی علیھم السلام مو جود تھے ،آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے اُن پر کساء یما نی اڑھاکر فرمایا :اللَّھُمَّ اَھْلُ بَیْتِیْ فَاذْھِبْ عنْھمْ الرِّجْسَ وَطَھِّرْھُمْ تَطْہِیرًا“”خدایا !یہ میرے اھل بیت ھیں ان سے رجس کو دور رکھ اور ان کو اس طرح پاک رکھ جو پاکیزہ رکھنے کا حق ھے “آپ نے اس جملہ کی اپنی زبان مبارک سے کئی مرتبہ تکرار فر ما ئی ام سلمہ سنتی اور دیکھتی رھیں،ام سلمہ نے عرض کیا :یارسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کیا میں بھی آپ کے ساتھ چادر میں آسکتی ھوں ؟اور آپ نے چادر میں داخل ھونے کےلئے چا در اٹھائی تو رسول نے چادر کھینچ لی اور فر مایا : ”اِنَّکِ عَلیٰ خَیْر“”تم خیر پر ھو “۔[48]

۲۔ابن عباس سے مروی ھے کہ میں نے رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کو سات مھینے تک ھر نماز کے وقت پانچ مرتبہ حضرت علی بن ابی طالب(علیه السلام) کے دروازے پر آکر یہ فرماتے سناھے :”السَّلامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَیہ بات شایان ذکر ھے کہ ابن جریر نے اپنی تفسیر میں۱۵،روایات میں مختلف اسناد کے ساتھ نقل کیا ھے کہ یہ آیت اھل بیت علیھم السلام کی شان میں نازل ھو ئی ھے ۔

 Ø¨ÙŽØ±ÙŽÚ©ÙŽØ§ØªÙÛÙ اَھْلَ الْبَیْتِ:< إِنَّمَایُرِیدُ اللهُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمْ الرِّجْسَ اٴَہْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیرًا>،الصَّلَاةُ یَرْحَمُکُمُ اللّٰہُ“۔

” اے اھل بیت(ع)تم پر سلام اور اللہ کی رحمت وبرکت ھو !”بس اللہ کا ارادہ یہ ھے اے اھل بیت(علیه السلام) کہ تم سے ھر برائی کو دور رکھے اور اس طرح پاک و پاکیزہ رکھے جو پاک و پاکیزہ رکھنے کا حق ھے“،نماز کا وقت ھے اللہ تم پر رحم کرے“آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) ھر روز پانچ مرتبہ یھی فرماتے۔[49]

۳۔ابو برزہ سے روایت ھے :میں نے سات مھینے تک رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے ھمراہ نماز ادا کی ھے جب بھی آپ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)بیت الشرف سے باھر تشریف لاتے تو حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھاکے دروازے پر جاتے اور فرماتے : ”السَّلامُ عَلَیْکُمْ :< إِنَّمَایُرِیدُ اللهُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمْ الرِّجسَ اٴَہْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیرًا >۔[50]

”تم پر سلام ھو:”بس اللہ کا ارادہ یہ ھے اے اھل بیت کہ تم سے ھر برائی کو دور رکھے اور اس طرح پاک و پاکیزہ رکھے جو پاک و پاکیزہ رکھنے کا حق ھے “

بیشک رسول اللہ کے اس فرمان کا مطلب امت کی ھدایت اور اُن اھل بیت(علیه السلام) کے اتباع کوواجب قرار دینا ھے جو امت کو ان کی دنیوی اور اُخروی زندگی میں اُن کے راستہ میں نفع پھنچانے کےلئے ان کی ھدایت کرتے ھیں۔

امام اور نیک اصحاب کے بارے میں نازل ھو نے والی آیات

قرآن کریم کی کچھ آیات امام(علیه السلام) اور اسلام کے کچھ بزرگ افراد اور نیک و صالح اصحاب کے سلسلہ میں نازل ھو ئی ھیں ،جن میں سے بعض آیات یہ ھیں :

۱۔خداوند عالم کا ارشاد ھے :<۔۔۔وَعَلَی الْاٴَعْرَافِ رِجَالٌ یَعْرِفُونَ کُلًّابِسِیمَاہُم۔۔>۔[51]

”اور اعراف پر کچھ لوگ ھوں گے جو سب کو ان کی نشانیوں سے پہچان لیں گے “۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next