حضرت علی علیہ السلام کے مختصر فضائل و مناقب



یہ آیت امیر المو منین(علیه السلام) اور ولید بن عقبہ بن ابی معیط کے بارے میں نازل ھو ئی ھے جب وہ اس نے امام(علیه السلام) پر فخر و مباھات کرتے ھوئے کھا :میں آپ(علیه السلام) سے زیادہ خوش بیان ھوں ،بہترین جنگجو ھوں،اور آپ سے بہتر دشمنوں کو پسپا کر نے والا ھوں “اس وقت امام(ع)نے اس سے فرمایا : ” اسکُتْ، فَاِنَّکَ فَاسِقٌ “ ”خاموش رہ بیشک تو فاسق ھے “،اس وقت دونوں کے بارے میں یہ آیت نازل ھوئی۔[58]

امام(علیه السلام) روایات کی رو شنی میں

صحاح اور سنن جیسے مصادر امام کے متعلق نبی سے مروی روایات سے پُر ھیں جو اسلامی عدالت کے قائد و رھبر امام کے فضائل کا قصیدہ پڑھتی ھیں اور اسلامی معاشرہ میں ان کے مقام کو بلند کرتی ھیں ۔

احادیث Ú©ÛŒ کثرت اور راویوں Ú©Û’ درمیان اُ Ù† Ú©ÛŒ شھرت میں غور کرنے والا پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم) Ú©Û’ اس بلند مقصد سے آگاہ Ú¾Ùˆ سکتا Ú¾Û’ جو امام(ع)Ú©ÛŒ مر کزیت اور ان Ú©Û’ خلیفہ ھونے Ú©ÛŒ نشاندھی کرتا Ú¾Û’ تاکہ اس Ú©Û’ ذریعہ نبوت ھمیشہ Ú©Û’ لئے باقی رھے اور وہ امت Ú©ÛŒ مشکلات حل کر سکے ،اُ Ù† Ú©Û’ امور Ú©ÛŒ اصلاح کر سکے اور اُن Ú©Ùˆ ایسے راستہ پر چلائے جس میں کسی طرح Ú©ÛŒ گمرا Ú¾ÛŒ کا امکان نہ Ú¾Ùˆ نیز امت مسلمہ پوری دنیا Ú©Û’ لئے نمونہ  عمل بن سکے Û”

بھر حال جب ھم امام کی فضیلت کے سلسلہ میں روایات پر نظر ڈالتے ھیں تو ھم یہ دیکھتے ھیں کہ روایات کا ایک گروہ آپ کی ذات سے مخصوص ھے ،روایات کا دوسرا طائفہ اھل بیت(علیه السلام) کے فضائل پر مشتمل ھے جس میں لازمی طور آپ بھی شامل ھیں چونکہ آپ(علیه السلام) عترت کے سید و آقا ھیں اور ان کے علم کے منارے ھیں ھم اس سلسلہ میں ذیل میں چند روایات پیش کرتے ھیں :

پھلا دستہ

یہ روایات تعظیم و تکریم کی متعددصورتوں پر مشتمل ھیں اور امام فضائل کا قصیدہ پڑھتی ھوئی نظر آتی ھیں،ملاحظہ کیجئے:

نبی کے نزدیک آپ(علیه السلام) کا مقام و مرتبہ

امام(علیه السلام) لوگوں میں سب سے زیادہ رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے نزدیک تھے ،ان میں سب سے زیادہ رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے قربت رکھتے تھے ،آپ ابو سبطین ،رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے شھر علم کا دروازہ ،آپ رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے سب سے زیادہ اخلاص رکھتے تھے ،احادیث کی ایک بڑی تعداد رسول اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے نقل کی گئی ھے جو آپ(علیه السلام) کی محبت و مودت کی گھرا ئی پر دلالت کرتی ھے اس میں سے کچھ احادیث مندرجہ ذیل ھیں :

۱۔امام نفس نبی(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)

آیہ  مباھلہ میں صاف طور پر یہ بات واضح Ú¾Û’ کہ بیشک امام نفس نبی ھیں ،ھم گذشتہ بحثوں میں اس بات Ú©ÛŒ طرف اشارہ کر Ú†Ú©Û’ ھیں اور یہ بھی بیان کر Ú†Ú©Û’ ھیں کہ نبی اکرم(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم) Ù†Û’ خود یہ اعلان فرمادیا تھا کہ امام(علیه السلام) ان Ú©Û’ نفس ھیں منجملہ ذیل میں چند احادیث ملاحظہ کیجئے :

عثمان کے سوتیلے بھا ئی ولید بن عقبہ نے نبی اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کو خبر دی کہ بنی ولیعہ اسلام سے مرتد ھو گیا ھے ،تو نبی اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے غضبناک ھو کر فرمایا :”لَیَنْتَھِیَنَّ بَنُوْوَلِیْعَةَ اَوْلَاَبْعَثَنَّ اِلَیْھِمْ رَجُلاً کَنَفْسِیْ،یَقْتُلُ مَقَاتِلَھُمْ وَیَسْبِیْ ذَرَارِیْھِمْ وَھُوَ ھٰذا“،”بنو ولیعہ میرے پاس آتے یا میں ان کی طرف اپنے جیسا ایک شخص بھیجوں جو ان کے جنگجوؤں کوقتل کرے اور ان کے اسراء کولے کر آئے اور وہ یہ ھے“،اس کے بعد امام(علیه السلام) کے کندھے پر اپنا دست مبارک رکھا ۔[59]

عمرو بن عاص سے روایت Ú¾Û’ :جب میں غزوئہ ذات سلاسل سے واپس آیا تو میں یہ گمان کر تا تھا کہ رسول (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ھیں ،میں Ù†Û’ عرض کیا :یارسول اللہ(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم) آپ(علیه السلام) Ú©Û’ نزدیک سب سے زیادہ محبوب Ú©Ùˆ Ù† Ú¾Û’ ؟آپ Ù†Û’ چندلوگوں کاتذکرہ کیا۔میں Ù†Û’ عرض کیا: یارسول اللہ(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم) علی کھاں ھیں ؟تو رسول اللہ  (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)Ù†Û’ اپنے اصحاب سے مخاطب Ú¾Ùˆ کر فرمایا :”اِنَّ ھٰذایَسْاَلُنِيْ  عن النفسِ“،[60] ”بیشک یہ میرے نفس Ú©Û’ بارے میں سوال کر رھے ھیں “۔

۲۔امام(ع)نبی(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے بھا ئی

نبی اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے اصحاب کے سامنے اعلان فرمایا کہ امام علی(علیه السلام) آپ کے بھا ئی ھیں ،اس سلسلہ میں متعدد روایات نقل ھوئی ھیں ھم ان میں سے ذیل میں چند روایات پیش کر تے ھیں :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next