حضرت علی علیہ السلام کے مختصر فضائل و مناقب



علی(علیه السلام) بچپن ،جوا نی ،شیر خوارگی غرض ھر حال میں انبیاء سے مشابہ تھے ۔

علی(علیه السلام) علم میں آدم(علیه السلام) کے مانند تھے چنانچہ آپ(علیه السلام) نے اسماء نیزمخفی امورکی تعلیم دی ۔

آپ(علیه السلام) نوح(علیه السلام) کی طرح تھے جو کوہ جودی پر پھنچنے سے غرق ھونے سے محفوظ رھے “۔

۹۔ علی(علیه السلام) کی محبت ایمان اور ان سے بغض رکھنا نفاق ھے

نبی اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے ارشاد فرمایا ھے کہ علی(علیه السلام) کی محبت ایمان اور تقویٰ ھے اوراُن سے بغض رکھنا نفاق اور معصیت ھے، اس سلسلہ میںبعض ماثورہ اقوال درج ذیل ھیں :

حضرت علی(علیه السلام) سے روایت ھے : ”اس خدا کی قسم جس نے دانہ کو شگافتہ کیا اور ذی روح کو پیدا کیا میرے سلسلہ میں نبی امی نے یہ عھد لیا ھے کہ مجھ سے مو من کے علاوہ اور کو ئی محبت نھیں کرے گا اور منافق کے علاوہ اور کو ئی بغض نھیں رکھے گا “۔[77]

مساور حمیری نے اپنی ماں سے روایت کی ھے :وہ ام سلمہ کے پاس گئی تو اُن کو یہ کہتے سنا: رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کا ، فرمان ھے :علی(علیه السلام) سے منافق محبت نھیں کرے گا اور مومن بغض نھیں رکھے گا “۔[78]

ابن عباس سے روایت ھے : رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے حضرت علی(علیه السلام) کے چھرہ کی طرف رُخ کرتے ھوئے فرمایا : مو من کے علاوہ تجھ سے کو ئی محبت نھیں کرے گا ،اور منافق کے علاوہ اور کو ئی بغض نھیں کرے گا ، جس نے تجھ سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی ،جس نے تجھ سے بغض رکھا اُس نے مجھ سے بغض کیا ،میرا دوست اللہ کا دوست ھے ،میرا دشمن اللہ کا دشمن ھے اور اس پر وائے ھو جو تجھے میرے بعد غضبناک کرے ‘ ‘ ۔[79]

ابو سعید خدری سے روایت ھے کہ رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے حضرت علی(علیه السلام) کے لئے فرمایا :آپ(علیه السلام) کی محبت ایمان ھے ،آپ(علیه السلام) سے بغض رکھنا نفاق ھے ،جنت میں سب سے پھلے آپ(ع)سے محبت کرنے والا داخل ھوگا اور دوزخ میںسب سے پھلے آپ سے بغض رکھنے والا داخل ھو گا “۔[80]

یہ حدیث اصحاب میں مشھور ھو گئی ،اور وہ اسی حدیث کے معیار پر جو علی(علیه السلام) سے محبت کرتا تھا اس کو مومن اور جو علی(علیه السلام) سے بغض رکھتا تھا اسے منافق کہتے تھے ،جلیل القدر صحابی ابوذر غفاری کہتے ھیں : ھم منافقین کو اللہ اوراس کے رسول کی تکذیب ،نماز سے رو گردانی اور علی بن ابی طالب(علیه السلام) سے بغض و نفاق رکھنے سے پہچان لیا کرتے تھے “۔[81]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next