حضرت علی علیہ السلام کے مختصر فضائل و مناقب



صحابی کبیر جابر بن عبد اللہ انصاری سے روایت ھے :ھم منافقین کو علی(علیه السلام) سے بغض رکھنے کے علاوہ کسی اور چیز سے نھیں پہچانتے تھے ۔[82]

دوسرے دستہ کی روایات

ھم بعض وہ روایات نقل کرتے ھیں جو نبی اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے حضرت علی(علیه السلام) کی شان میں منقول ھو ئی ھیں جن کوآپ(علیه السلام) کے لئے کرامت شمار کیا جاتا ھے ۔

دار آخرت میں امام(علیه السلام) کا مقام

نبی اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے کچھ وہ روایات نقل ھو ئی ھیں جن کو اللہ نے دار آخرت میںعلی(علیه السلام) کےلئے کرامت شمار کیا ھے ان میں سے بعض روایات درج ذیل ھیں :

۱۔امام(علیه السلام) لواء حمد کو اٹھانے والے

صحاح میں نبی اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے متعدد احادیث نقل ھو ئی ھیں کہ خدا وند عالم قیامت کے دن علی(علیه السلام) کو لوائے حمد اٹھانے کا شرف عطا کر ے گا ،یہ ایسا بلند مرتبہ ھے جو آپ(علیه السلام) کے علاوہ کسی اور کو نھیں عطا کیا گیا۔ ھم ان میں سے بعض روایات ذیل میں نقل کرتے ھیں :

رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے حضرت علی(علیه السلام) کےلئے فرمایا :”تم قیامت کے دن میرے امام ھو ،مجھے پرچم دیا جائے گا ، میںاسے تمھارے حوالہ کر دوں گا ،اور تم ھی لوگوں کو میرے حوض کے پاس سے دور کروگے “۔

۲۔ امام(علیه السلام) صاحب حوض نبی (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)

نبی اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے متواتر احا دیث نقل ھو ئی ھیں کہ امام(علیه السلام) نبی کے اس حوض کے مالک ھوں گے جو اپنے گوارا میٹھے اور خو بصورت نظاروں کی وجہ سے جنت کی تمام نھروں سے عظیم ھو گی ،اس کا پانی صرف امام(ع)کے غلاموں اور چاھنے والوں کو ھی نصیب ھو گا ،ھم ذیل میں اس کے متعلق بعض روایات نقل کررھے ھیں :

رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کا فرمان ھے :علی بن ابی طالب قیامت کے دن میرے حوض کے مالک ھوں گے ،اس میں آسمان کے ستاروں کی تعدادکے مانند ستارے ھیں اور وہ جابیہ اور صنعاء(پھاڑیوں) کے درمیان کی دوری کی طرح وسیع ھو گی “۔[83]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next