حضرت علی علیہ السلام کے مختصر فضائل و مناقب



۴۔فتح خیبر

جب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو عزت بخشی اور قریش ذلیل و رسوا ھوئے تو نبی (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے یہ مشاھدہ فرمایا کہ مسلمانوں کے ا مور اس وقت تک درست نھیں ھوں گے اورنہ ھی حکومت برقرارھوگی جب تک یھودیوں کا نظام مو جود ھے جو ھمیشہ سے اسلام کے سخت دشمن تھے اور ان (یھودیوں )کی پوری طاقت وقوت خیبر کے قلعہ میںمحصور تھی جو اس زمانہ کے رائج اسلحوں کا کا رخانہ تھا ،منجملہ وھاں ایسے ایسے ٹینک نماتوپ خانے تھے جو گرم پانی اور آگ میں تپا ھواسیسہ پھینکتے تھے اور یھود ی اسلام دشمن طاقتوں کو ھر طرح کی مسلح فوجی مدد پھنچاتے تھے ۔

 

نبی نے قلعہ خیبر پر حملہ کر نے کےلئے لشکر بھیجا اور لشکر کا سردار ابو بکر کو بنایا ،جب وہ قلعہ خیبر کے پاس پھنچے تو وہ شکست کھا کر اور مرعوب ھو کر واپس پلٹ آئے ،دوسرے دن عمر کو لشکر کا سردار بنا کر بھیجا وہ بھی پھلے سردار کی طرح واپس آگئے اور کچھ نہ کر سکے اور قلعہ کا دروازہ یوں ھی بند رھا اور کوئی بھی اس تک نہ پھنچ سکا ۔

جب لشکر قلعہ کا دروازہ نہ کھول سکا اور دونوں سردار وں کی سردار ی کچھ کام نہ آسکی تو نبی نے اعلان فرمایاکہ اب میں اس کو سردار بناؤں گا جس کے ھاتھ پر اللہ فتح عنایت فر مائے گا چناچہ آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے ارشاد فرمایا: ”میں کل علم اس کو دوں گا جس کو اللہ اور اس کا رسول دوست رکھتے ھوں گے اور وہ اللہ اور رسول کو دوست رکھتا ھوگا اور وہ اس وقت تک واپس نھیں آئے گا جب تک اللہ اس کے ھاتھ پر فتح نہ دیدے ۔۔۔“۔[108]

 Ù„شکر انتھائی بے چینی Ú©Û’ عالم میںایسے سردار کوعلم دئے جانے سے آگاہ ھوا جس Ú©Û’ ھاتھ پر اللہ فتح عنایت کرے، اس Ú©Û’ گمان میں بھی نھیں تھا کہ اس عھدہ پرامام(ع)فائز Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ØŒ اس لئے کہ آپ آشوب چشم میں مبتلا تھے،جب صبح نمودار ھوئی تو نبی(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم) Ù†Û’ علی(علیه السلام) Ú©Ùˆ بلایا جب آپ نبی اکرم(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم) Ú©ÛŒ خدمت میں حاضر ھوئے تو آپ Ú©ÛŒ آنکھوںمیں آشوب تھا آنحضرت(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم) Ù†Û’ اپنا لعاب دھن لگایا تو آنکھیں بالکل ٹھیک ھوگئیں اور آپ(علیه السلام) Ù†Û’ علی(علیه السلام) سے فرمایا:”خُذْ ھٰذِہِ الرّایَةَ حَتَیّٰ یَفْتَحَ اللّٰہُ عَلَیْکَ ۔۔۔“۔”یہ علم لیجئے یھاں تک کہ خدا آپ Ú©Ùˆ فتح عنایت کرے گا۔۔۔“۔

شاعر مو ھوب یزدی نے اس واقعہ کو یوں نظم کیا ھے :

وَلَہُ یَوْمَ خَیْبَرفَتکاتُ

 

کَبُرَتْ مَنْظَراً علیٰ مَنْ رَآھا

یَوْمَ قَالَ النَّبِیْ اِنِّیْ لَاُعْطِي



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next