حضرت علی علیہ السلام کے مختصر فضائل و مناقب



وہ بہت ھی مضطرب و پریشان تھا اس نے پوری رات جاگ کر بسر کی ،وہ نھیں جانتا تھا کہ عنقریب اس پر کیا گذرنے والی ھے ،اس کی وجہ یہ تھی کہ اس نے مسلمانوں کے خلاف بہت مظالم ڈھائے تھے ۔جب وہ نبی کے سامنے پھنچا تو آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے اس سے فرمایا :”کیا ابھی اس بات کا وقت نھیں آیاکہ تجھ کو معلوم ھوجائے کہ اللہ کے علاوہ اور کو ئی خدا نھیں ھے ؟“۔

پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے اس کی طرف سے ڈھا ئی جانے والی طرح طرح کی مشکلات کی طرف توجہ نھیں کی اور اُن کی پردہ پو شی کی تاکہ اسلام کی اصلی روح کی نشر و اشاعت کر سکیں جس میں دشمنوں سے انتقام کی بات نھیں ھو تی ھے ۔

ابو سفیان نبی(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے سامنے گڑگڑانے لگا اور آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے یوں معافی مانگنے لگا :”میرے ماں باپ آپ پر فدا ھوں آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کتنے بردبار ،کریم اور صلہ رحم کرنے والے ھیں خدا کی قسم میں یہ گمان کرتا ھوں کہ اللہ کے علاوہ اگر کو ئی اور خدا ھوتاتو میں اس سے بے نیاز ھوتا “۔

نبی اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے مھربانی سے یوںفرمایا: اے ابو سفیان تجھ پر وائے ھو ،کیا میں نے تیرے لئے یہ بیان نھیں کیا کہ تو جانتا ھے کہ میں اللہ کا رسول ھوں ؟“۔

ابوسفیان اپنے دل میں مخفی کفر وشرک و الحاد کو نہ چھپاسکا اور اس نے کھا :میرے ماں باپ آپ پر فدا ھوجا ئیں ،آپ کتنے حلیم ،کریم اور صلہ رحم کرنے والے ھیں میرے دل میں اب بھی شرک کا شائبہ موجود ھے ۔

 Ø¬Ù†Ø§Ø¨ عباس Ù†Û’ ایمان نہ لانے Ú©ÛŒ صورت میںاس کودرپیش خطرے سے آگاہ کرتے ھوئے  یوں گویا ھوئے :تجھ پر وائے Ú¾Ùˆ مسلمان ھوجا !اس سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ کہ تیری گردن اڑا ئی جائے کہہ دے: اشھد ان لا الٰہ الّااللّٰہ واَنَّ محمداًرسول اللّٰہ Û”

خبیث کبھی بھی پلیدگی و گندگی سے پاک نھیںھوسکتا ،لہٰذا اس نے بڑی کراہت کے ساتھ زبان سے اسلام کا اعلان کیا لیکن اس کے دل میں کفر و نفاق اسی طرح موجیں مارتا رھا ۔

نبی(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے اپنے چچا عباس سے ابو سفیان کو ایک تنگ وادی میں قید کرنے کے لئے کھا تاکہ اس کے پاس سے لشکر اسلام گذرے جس کو دیکھ کر قریش ڈرجا ئیںجناب عباس اس کو لیکر ایک تنگ وادی میں گئے اور اس کے پاس سے ہھتیاروں سے لیس لشکراسلام گذراتو جناب عباس نے اس سے سوال کیا :یہ کون ھے ؟

سلیم۔

میرے اور سلیم کے مابین کیا ھے ؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next