حضرت علی علیہ السلام کے مختصر فضائل و مناقب



بیشک ابو طالب اسلامی عقائد کے ایک رکن ھیں ،اگر آپ(علیه السلام) ابتدا میں پیغمبر کے موافق نہ ھوتے تو اسلام کا نام اور دستور و قواعد کچھ بھی باقی نہ رہتے اور قریش ابتدا ھی میں اس کا کام تمام کردیتے ۔

امام کا نبی کے بستر پر آرام کرنا (شب ہجرت)

یہ امام Ú©ÛŒ ایسی خو بی Ú¾Û’ جس کا شمارآپ Ú©Û’ نمایاں فضائل میں ھوتا Ú¾Û’ یعنی آپ(علیه السلام) Ù†Û’ اپنی جان  خطرے میں ڈال کر نبی Ú©ÛŒ حفاظت Ú©ÛŒ Ú¾Û’ اور نبی Ú©ÛŒ محبت میںموت کا بخو Ø´ÛŒ استقبال کیاھے اسی لئے عالم اسلام میں آپ سب سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ فدا ئی تھے۔

جب قریش نے رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کو قتل کرنے اور ان کی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے آپ کے بیت الشرف کا اپنی ننگی تلواروں سے محاصرہ کیاتو آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے حضرت علی(علیه السلام) کو بلا بھیجا اور ان کو قوم کے ارادہ سے آگاہ کیا ، ان کو اپنے بستر پرسبزچادر اوڑھ کر سونے کا حکم دیا تاکہ کفار آپ کو نبی سمجھتے رھیں ،امام(علیه السلام) نے نبی کے حکم کا خنداں پیشانی کے ساتھ استقبال کیاگویا آپ کو ایسی قابل رشک چیزمل گئی جس کا کبھی خواب تک نھیں دیکھا تھا، نبی(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اُن کے درمیان سے نکل گئے اور ان کو خبر بھی نہ ھو ئی اور آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے اُن کے منحوس چھروں کی طرف ایک مٹھی خاک یہ کہتے ھوئے پھینکی:”شاھت الوجوہ ذُلّاً“ ، ”رسوائی کی بنا پر چھرے بگڑ جا ئیں ‘ ‘، اس کے بعد قرآن کریم کی اس آیت کی تلاوت فرمائی:

 <وَجَعَلْنَامِنْ بَیْنِ اَیْدِیْھِمْ سَدّاً وَمِنْ خَلْفِھِمْ سَدّاً فَاَغْشَیْنَاھُمْ فَھُمْ لَایُبْصِرُوْنَ>Û”[19]

” اور ھم نے ایک دیوار ان کے سامنے اور ایک دیوار ان کے پیچھے بنا دی ھے پھر انھیں عذاب سے ڈھانک دیا ھے کہ وہ کچھ دیکھنے کے قابل نھیں رہ گئے ھیں “۔

حضرت علی(علیه السلام) کا نبی(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے بستر پر رات گذارنا آپ(علیه السلام) کے جھاد کی درخشاں تصویر اور ایسی بے مثال منقبت ھے جس کا جواب نھیں لایا جا سکتا اور خداوند عالم نے آپ(علیه السلام) کی شان میںیہ آیت نازل فرما ئی :

<وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْرِی نَفْسَہُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللّٰہِ>۔[20]

”لوگوں میں کچھ ایسے بھی ھیں جو اپنے نفس کوبیچ کر مرضی الٰھی خرید لیتے ھیں “۔

اس عزت و شرف کی اسلامی پیغام میںبڑی اھمیت ھے جس تک کو ئی بھی مسلمان نھیں پھنچ سکا ، شاعر کبیر شیخ ھاشم کعبی امام(علیه السلام) کی یوں مدح سرا ئی کرتے ھیں :

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next