بچوں کے ساتھ پیغمبر اسلام(صلی الله علیه و آله وسلم)کا سلوک



٨۔بحارالانوار ج١٠٤ص ٩٥،ح٤٤

 

 

٣۔وعدہ پورا کرنا

وعدہ پورا کرنا ان عوامل سے ایک ہے کہ جن کے ذریعہ بچے میں اعتماد پیدا کیا جاسکتا ہے اور یہ ان کی شخصیت کے نشو ونما میں کافی موثرہے ۔ائمہ اطہار علیہم السلام نے بچوں سے وعدہ وفائی کرنے کے سلسلہ میں بہت تاکید کی ہے اس سلسلہ میں ہم ائمہ معصومین کے چند اقول پیش کرتے ہیں:

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

''جائزنہیں ہے کہ انسان سنجیدگی سے یا مذاق میں جھوٹ بولے ۔

جائز نہیں ہے کہ کوئی شخص اپنے بچے سے وعدہ کرلے اور اسے پورا نہ کرے(٩)''

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ رسول خدا(صلی الله علیه و آله وسلم)نے فرما یا:

''اگر تم میں سے کسی نے اپنے بچے سے کوئی وعدہ کیا ہے ۔تو اسے پورا کرنا چاہئے اور اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہئے ۔(١٠)''



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next