حضرت امام محمدباقرعليه السلام



          علامہ ابن شہرآشوب کابیان ہے کہ صرف ایک راوی محمدبن مسلم Ù†Û’ آپ سے تیس ہزارحدیثیں روایت Ú©ÛŒ ہیں (مناقب جلد Ûµ ص Û±Û±) Û”

آپ کے بعض علمی ہدایات وارشادات

          علامہ محمدبن طلحہ شافعی لکھتے ہیں کہ جابرجعفی کابیان ہے کہ میں ایک دن حضرت امام محمدباقرعلیہ السلام سے ملاتوآپ Ù†Û’ فرمایا اے جابرمیں دنیا سے بالکل بے فکرہوں کیونکہ جس Ú©Û’ دل میں دین خالص ہووہ دنیاکوکچھ نہیں سمجھتا،اور تمہیں معلوم ہوناچاہئے کہ دنیاچھوڑی ہوئی سواری اتاراہواکپڑا اوراستعمال Ú©ÛŒ ہوئی عورت ہے مومن دنیاکی بقاسے مطمئن نہیں ہوتا اوراس Ú©ÛŒ دیکھی ہوئی چیزوں Ú©ÛŒ وجہ سے نورخدااس سے پوشیدہ نہیں ہوتا مومن کوتقوی اختیارکرناچاہئے کہ وہ ہروقت اسے متنبہ اوربیدارکھتاہے سنودنیاایک سرائے فانی ہے نزلت بہ وارتحلت منہ “ اس میں آناجانالگارہتاہے آج آئے اورکل گئے اوردنیاایک خواب ہے جوکمال Ú©Û’ ماننددیکھی جاتی ہے اورجب جاگ اٹھے توکچھ نہیں …

          آپ Ù†Û’ فرمایا تکبربہت بری چیزہے ،یہ جس قدرانسان میں پیداہوگا اسی قدراس Ú©ÛŒ عقل Ú¯Ú¾Ù¹Û’ Ú¯ÛŒ ،کمینے شخص کاحربہ گالیاں بکناہے Û”

          ایک عالم Ú©ÛŒ موت کوابلیس نوے عابدوں Ú©Û’ مرنے سے بہترسمجھتاہے ایک ہزارعابدسے وہ ایک عالم بہترہے جواپنے علم سے فائدہ پہنچارہاہو۔

میرے ماننے والے وہ ہیں جواللہ کی اطاعت کریں آنسوؤں کی بڑی قیمت ہے رونے والابخشاجاتاہے اورجس رخسارپر آنسوجاری ہوں وہ ذلیل نہیں ہوتا۔

          سستی اورزیادہ تیزی برائیوں Ú©ÛŒ کنجی ہے Û”

          خداکے نزدیک بہترین عبادت پاک دامنی ہے انسان کوچاہئے کہ اپنے پیٹ اوراپنی شرمگاہوں کومحفوظ رکھیں۔

          دعاسے قضابھی ٹل جاتی ہے Û” نیکی بہترین خیرات ہے

          بدترین عیب یہ ہے کہ انسان کواپنی آنکھ Ú©ÛŒ شہتیردکھائی نہ دے،اور دوسرے Ú©ÛŒ آنکھ کاتنکانظرآئے ،یعنی اپنے بڑے گناہ Ú©ÛŒ پرواہ نہ ہو، اوردوسروں Ú©Û’ چھوٹے عیب اسے بڑے نظرآئیں اورخودعمل نہ کرے، صرف دوسروں کوتعلیم دے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next